me Daily Universal http://dailyuniversal.com.pk Online Edition Thu, 31 May 2018 12:07:39 +0000 ar hourly 1 http://wordpress.org/?v=3.5.2 شہد سا میٹھا زرد تربوز کبھی کھایا ہے ؟ http://dailyuniversal.com.pk/story/121900 http://dailyuniversal.com.pk/story/121900#comments Thu, 31 May 2018 12:07:39 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121900
لاہور:تربوز گرمیوں کی بہترین سوغات سمجھی جاتی ہے اور ہر فرد بازار سے ایسا تربوز ڈھونڈتا ہے جو اندر سے سرخ رنگ کا ہو، ذرا سا پھیکا رنگ دیکھ کر تربوز کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔
دنیا میں ایک ایسا تربوز بھی پایا جاتا ہے جس کا اندر سے رنگ زرد ہوتا ہے اور یہ سرخ تربوز سے کئی گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے اور شہد جیسا ذائقہ محسوس ہوتا ہے ۔ زرد تربوز میکسیکو اور امریکہ میں عموماً مل جاتا ہے جبکہ تربوز اور ٹماٹروں کو سرخ رنگ دینے والے اینٹی آکسیڈنٹ ’’ لائیکوپین‘‘ کی کمی کی وجہ سے اس کا رنگ زرد ہوتا ہے ۔ اپنے رنگ سے یہ بظاہر لیموں سے مشابہت رکھتا ہے اور دیکھنے میں لگتا ہے کہ اس کا ذائقہ ترش ہو گا لیکن اس تربوز کی مٹھاس شہد کے جیسی ہوتی ہے۔

 

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121900/feed 0
25 ویں آئینی ترمیم پر صدرِمملکت کے دستخط، قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے http://dailyuniversal.com.pk/story/121896 http://dailyuniversal.com.pk/story/121896#comments Thu, 31 May 2018 11:50:51 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121896
اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے ہیں اور اب قبائلی علاقے باضابطہ طور پر خیبرپختون خوا کا حصہ بن گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِمملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے۔ دستخط کی تقریب میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا ، سرتاج عزیز ، بیرسٹر ظفر اللہ خان اور جنرل ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین فاٹا کے انضمام پر سابقہ قبائلی عوام کو مبارک باد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہ سابقہ قبائلی عوام کو پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آئینی حقوق حاصل ہو گئے ہیں اور انضمام کے بعد فاٹا کی تر قی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں اور خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں بدل گئیں ہیں اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اب ڈپٹی کمشنر کہلائیں گے، نئے اضلاع میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے 1000 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121896/feed 0
شہبازشریف کو بچپنے اورسنجیدگی میں فرق نہیں پتا، چوہدری نثار http://dailyuniversal.com.pk/story/121893 http://dailyuniversal.com.pk/story/121893#comments Thu, 31 May 2018 11:49:13 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121893 راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔

گزشتہ روزایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان میں بچپنا ہے، انھیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے اور مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ شہباز شریف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ میاں شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے جب کہ غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر وہ اس کے مداوے کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے، میرا میاں شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ تیس سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کی بجائے موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں۔
]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121893/feed 0
قومی ٹیم انگلینڈ کو فیصلہ کن پنچ رسید کرنے کیلیے تیار http://dailyuniversal.com.pk/story/121890 http://dailyuniversal.com.pk/story/121890#comments Thu, 31 May 2018 11:38:52 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121890
لیڈز: انگلینڈ کو فیصلہ کن پنچ رسید کرنے کیلیے پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریزکا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعے کو ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز مہمان کرکٹرز نے بارش کی مداخلت کے باوجود بھرپور پریکٹس سیشن میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
ابتدا میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو لیکچر میں مقامی کنڈیشنز سے آگاہ کرتے ہوئے لارڈز ٹیسٹ کی کارکردگی ہیڈنگلے میں بھی دہرانے کیلیے ذہنی طور پر تیار کیا، بعد ازاں کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد فٹنس ڈرلزپرتوجہ دی، ٹرینرکلف ڈیکن کی نگرانی میں جسمانی استعدا بہتر بنانے کی کوشش ہوئی۔
فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے تمام کھلاڑیوں کودہری مشقت سے گزارا، بیٹ سے فاصلے پراچھالی گئی گیند کو دوڑتے ہوئے کیچ کرنے کے بعد سنگل وکٹ کو نشانہ بنانے کیلیے کہا جاتا، ابھی فیلڈنگ کی بھرپورسرگرمیاں جاری تھیں کہ بارش نے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ انڈور پریکٹس میں کپتان سرفرازاحمدکیساتھ اسٹیورکسن نے الگ سیشن کیا۔
دوسری جانب اظہر محمود نے بولرز کی لائن لینتھ پر توجہ مرکوز رکھی،ہیڈ کوچ مکی آرتھراوربیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ٹاپ آرڈر کو تھرو کی گئی تیز ترین گیندوں کا سامنا کرنے کیلیے نیٹ پر بلاتے رہے۔
امام الحق اور انجری کے باعث وطن واپس آنے والے بابر اعظم کی جگہ لینے کے امیدواروں عثمان صلاح الدین اور سعد علی کو پریکٹس کروانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو بھی دوپہر اور شام کو بارش متوقع ہے، جمعے کو میچ کے پہلے روز بھی موسم کی مداخلت کا خدشہ موجود ہے۔
لیڈز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ لارڈز میں فتح سے پاکستان ٹیم کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، انگلینڈ کو کرکٹ کا گھر کہلانے والے تاریخی میدان پر شکست دینا قابل فخر ہے، اس جیت سے لطف اندوز ہونا اچھی بات ہے لیکن ہیڈنگلے ٹیسٹ میں بھی کسی تساہل پسندی کی گنجائش نہیں ہوگی۔
محمد عامر نے کہا کہ انگلینڈ کا شمار ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے،پہلے میچ میں ناکامی کے بعد میزبان جوابی حملہ کی پلاننگ اور تیاری کررہے ہوں گے، ہمیں بھی مستعد رہتے ہوئے سخت محنت کرنا ہوگی، پوری قوت کیساتھ فیصلہ کن پنچ لگانا ہوگا، منیجمنٹ بہترین ماحول فراہم کرنے کیساتھ بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے، سیریز میں فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔
پیسر نے کہا کہ بولنگ کوچ اظہر محمود کی کوچنگ میں پیس بیٹری جاندار ہوگئی، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور خود میری بولنگ میں بھی نکھار آیا، سابق آل راؤنڈر کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کی ہدایت اورنیٹ میں رہنمائی کرتے ہیں،انھوں نے سب کو آگے گیند کرنے کیلیے کہا جس کا فائدہ بھی ہوا۔
محمد عامر نے کہا کہ میری لینتھ بھی شارٹ تھی، اظہرمحمود نے سمجھایا کہ آگے گیند کرو تو سوئنگ سے بھی مدد ملے گی،اس میں کوئی شک نہیںکہ تھوڑا بھی تھکاوٹ کا شکار ہوں تو اس لینتھ پر بولنگ مشکل ہوجاتی ہے لیکن سب اپنی فٹنس اور کارکردگی کے حوالے سے پیشہ وارانہ رویہ رکھتے ہیں،اپنی ذمہ داری اٹھانے کیلیے تیار ہوں تو ہمت بھی آجاتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محمد عامرنے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیوک بال کے استعمال کا دورہ حالیہ ٹور میں بھی فائدہ ہوا، بھارت، ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ سب اسی برانڈ کی گیندکواپنا چکے ہیں،پاکستانی بولرز کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں تجربہ ہوچکا تھا،اس لیے بہتر نتائج بھی سامنے آئے۔
]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121890/feed 0
جہانگیر صدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی شرمناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ http://dailyuniversal.com.pk/story/121885 http://dailyuniversal.com.pk/story/121885#comments Thu, 31 May 2018 11:31:40 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121885
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنا شرمناک ہے۔
 اسلام آباد ہائی کورٹ میں علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے خلاف کیس کی سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ اور وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کے اہل نہیں، ان کا امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنا شرمندگی کا باعث ہے، کیا ہی اچھا ہوتا انہیں بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے، اٹارنی جنرل بتائیں کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کے لئے باعث شرمندگی نہیں ہے؟ عدالت کو ملک کا امیج عزیز ہے، عدالت مملکت پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہ رہی ہے۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ہے، عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس معاملے کو نئی حکومت کے آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں، نگران حکومت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا فیصلہ نہیں کر سکتی، عدالت نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ میڈیا کو آج کی عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے سے روک دیا جائے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121885/feed 0
برطانوی جریدے اکانومسٹ کی آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کے جیتنے کی پیشگوئی http://dailyuniversal.com.pk/story/121868 http://dailyuniversal.com.pk/story/121868#comments Thu, 31 May 2018 11:02:28 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121868
لندن: برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جیتنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی پیش گوئی کردی ہے، جریدے نے پاکستان کے عام انتخابات 2018 پر اپنا ذاتی تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے اور نواز شریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گے۔
میگزین نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی، جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے کوئی خوش خبری نہیں ہے۔
جریدے کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ اور پاکستان میں معاشی عدم استحکام آنے والی حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہوں گے، جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی جب کہ نئی حکومت کے عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی جس سے سیاسی عدم استحکام موجود رہے گا۔
]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121868/feed 0
تمباکو نوشی خاموشی سے انسانی صحت کو کہاں تک نقصان پہنچاتی ہے ؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے http://dailyuniversal.com.pk/story/121877 http://dailyuniversal.com.pk/story/121877#comments Thu, 31 May 2018 10:55:10 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121877 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سگریٹ کا عادی ہر شخص دن میں جتنی دفعہ سگریٹ جلاتا ہے وہ اتنی ہی بار یہ اقرار کرتا ہے کہ اس کی زندگی خود اس کے لیے اہمیت نہیں رکھتی۔تاریخی حوالہ جات کے مطابق تمباکو نوشی کا استعمال زمانۂ قدیم سے جاری ہے، میکسیکو سے ملنے والے پتھر کے مجسموں سے معلوم ہوا ہے کہ 900 سال قبل مسیح میں بھی تمباکو استعمال کیا جاتا تھا۔باقاعدہ طور پر 15 اور 16ویں صدی میں امریکا ہجرت کرنے والے افراد نے تمباکو دریافت کیا جو قدرتی طور پر یہاں کثرت سے اگتا تھا۔ اس دور میں عموماً تمباکو کو چبا کر نشہ کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد اسے ہاتھ کے بنے ہوئے سگریٹوں، سگار اور پائپوں یا درختوں کی چھوٹی کھوکلی نالیوں میں بھر کر پیا جانے لگا۔19 ویں صدی کے اواخر اور 20 ویں صدی کے شروع میں جہاں انسانی زندگی میں بڑے پیمانے پر دیگر تبدیلیاں رونما ہوئیں، وہیں تمباکو یا سگریٹ نوشی بھی ایک وقتی فرحت یا نشے سے اپ گریڈ ہوکر روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنتی گئی۔جنگ عظیم اول اور دوئم میں سگریٹ کی پیداوار میں اس وقت غیر معمولی اضافہ ہوا جب اسے آرمی کا مورال بلند کرنے کے لیئے خاص طور پر فوجیوں کو فراہم کیا جانے لگا۔ یوں کمرشل اہمیت بڑھنے سے سگریٹ بنانے والی نئی کمپنیاں سامنے آتی گئیں، ورائٹی، استعمال اور قیمت بڑھنے کے باعث آج کے ڈیجیٹل دور میں سگریٹ کی محض ایڈورٹائزنگ کے ذریعے ہی کروڑ پتی بنا جاسکتا ہے۔63 سالہ منظور حسین کوئٹہ کے معروف تجارتی مرکز لیاقت بازار میں اپنے بیٹوں کے ساتھ ایک بڑا ڈیپارٹ مینٹل اسٹور چلاتے ہیں۔ انہیں 35 برس کی عمر میں دل کا پہلا دورہ اس وقت پڑا جب ان کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت کو محض چند دن ہی ہوئے تھے۔ ڈاکٹرز کی تنبیہ کے باجود وہ کثرت سے سگریٹ پینے کی اپنی پرانی عادت پر قابو پانے سے قاصر رہے اور یوں صرف سات برس بعد ان کو ایک دفعہ پھر دل کا دورہ پڑا۔ اس گھمبیر صورتحال میں سگریٹ نوشی ترک کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا۔ گھر والوں، دوست و احباب اور ڈاکٹرز کی مدد سے انہوں نے چند برس میں اس بری لت سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کرلی اور گزشتہ 20 برس سے ایک صحت مند زندگی سے پوری طرح لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ ان کی عمر کے دیگر افراد طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہیں۔دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، بے راہ وری، گرتی ہوئی معاشری و اخلاقی اقدار کے باعث نشے کا استعمال بڑھتا جارہا ہے جن میں سگریٹ نوشی سر فہرست ہے۔ایک عالمی سروے کے مطابق ہر برس اسموکنگ اور اس سے پیدا شدہ دیگر جسمانی امراض کے باعث 80 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس کا تاریک ترین پہلو یہ ہے کہ ان میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ اگرچہ تمباکو نوشی صرف دل کے امراض کا سبب ہی نہیں بنتی بلکہ اس سے پورے جسم میں دورانِ خون متاثر ہونے کے علاوہ گردے اور پھیپھڑے بھی جلد ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ مگر ایک عالمی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی سے دل کی بیماریوں کا خدشہ 8 گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس کے عادی افراد کے دل کی شریانیں 3 گنا سکڑ جاتی ہیں اور بعض اوقات ان میں سوراخ بھی ہو جاتے ہیں اور یہ امراض 50 برس سے کم عمر افراد میں بھی دیکھے گئے ہیں اس میں عمر کی کوئی تخصیص ہر گز نہیں ہے۔28 سالہ عیوض علی کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا جن کا خاندان کئی عشرے قبل ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ منتقل ہوا، اس وقت عیوض علی محض ایک برس کے تھے۔ یونیورسٹی آف بلوچستان سے جیوگرافی میں ایم ایس سی کرنے کے بعد یہ نوجوان کئی برس تک بےروز گار رہنے کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے بھائی کے ساتھ کاروبار میں ہاتھ بٹاتے تھے۔ 16 فروری 2018 کو علی الصبح عیوض علی کو پڑنے والا دل کا دورہ اس قدر شدید تھا کہ ان کے گھر والوں کو انہیں ہسپتال لے جانے کا موقع بھی نہیں ملا۔ عیوض علی کی اچانک ناگہانی وفات صرف ان کے گھر والوں کے لیے ہی ناقابل برداشت نہ تھی بلکہ اس موت سے اس لڑکی کے گھر میں بھی صف ماتم بچھ چکی تھی جس سے دو ماہ بعد ان کی شادی طے پا چکی تھی۔بظاہر ہر طرح سے صحت مند اور چاک و چوبند شخص کی اچانک موت نے کئی طرح کی چہ مگوئیوں کو جنم دیا، یہاں تک کے کچھ ضعیف العقیدہ خواتین کی جانب سے تعویز گنڈوں اور جادو ٹونے کی بازگشت بھی سنائی دی، مگر اس جانب زیادہ تر افراد نے توجہ ہی نہیں دی کہ دل کا یہ جان لیوا دورہ دراصل کثرت سگریٹ نوشی کا سبب تھا جس کی لت عیوض علی کو یونیورسٹی کلاس فیلوز سے پڑی جو کئی برس پر محیط بے روزگاری کے تکلیف دہ دور میں شدید ہوتی گئی۔ چونکہ وہ گھر والوں سے چھپ کر سگریٹ پیا کرتے تھے اس لیے زیادہ تر افراد ان کی موت کی اصل وجہ سے بے خبر ہی رہے۔ماہرین قلب کے مطابق ‘میو کارڈیئل انفیریشن’ یا ہارٹ اٹیک اس وقت ہوتا ہے جب چربی خون کی شریانوں میں جم جاتی ہے یا شہمی مادوں کے جم جانے کے باعث ان میں رکاوٹ آجاتی ہے۔ اکثر اوقات ‘بلڈ کلاٹ’ یا خون کے لوتھڑے بھی شریانوں کو بند کر دیتے ہیں۔ جس سے دل کو آکسیجن کی مسلسل فراہمی میں خلل پڑتا ہے اور یوں خون کی روانی رک جاتی ہے۔ اگر یہ خلل مستقل رہے تو آکسیجن نہ ملنے کے باعث دل کا متاثرہ حصہ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔۔ دل کے دورے کی علامات عو رتوں اور مردوں میں یکساں نہیں ہوتیں۔ مردوں کو اچانک سینے میں شدید درد محسوس ہوتا ہے جو کچھ ہی دیر میں کمر کے اوپر کے حصے، گردن، جبڑے اور بازوؤں میں پھیل جاتا ہے اور شدت سے چکر اور پسینہ آنے لگتا ہے۔ مگر عورتوں میں یہ علامات نہیں دیکھی گئیں۔ اگر یہ اچانک اٹیک دل کے حساس مقام یا بڑے حصے پر ہو تو متاثرہ شخص کی فوراً ہی موت واقع ہوجاتی ہے اور اسے طبی امداد دینے کا موقع بھی نہیں مل پاتا۔ہر برس کی طرح 31 مئی 2018 کو دنیا بھر میں سگریٹ و تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن “سے نو ٹو اسموکنگ” (say no to smoking) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ رواں برس اس دن کا تھیم ’سگریٹ نوشی اور دل کے امراض’ رکھا گیا ہے تاکہ دنیا بھر میں یہ شعور اجاگر کیا جاسکے کہ بڑھتے ہوئے دل کے امراض کی ایک بڑی وجہ کثرت تمباکو نوشی ہے۔ ایک عالمی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات دل کے امراض کے سبب ہوتی ہیں جن کی ایک بڑی وجہ اسموکنگ ہے۔ اس سے نا صرف اس کے عادی افراد کی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ مسلسل نکوٹین اور دھویں کی زد میں رہنے کی وجہ سے ان کے ساتھ رہنے والے افراد بھی اتنے ہی خطرے کی زد پر ہوتے ہیں۔ سگریٹ کے علاوہ جنوبی ایشیاء کے کئی ممالک میں تمباکو والا پان، مین پوری کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے جن میں اندرون سندھ کے علاقے حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ قابل ذکر ہیں۔تمباکو ملی ان اشیاء کے مسلسل استعمال سے ان علاقوں میں منہ، حلق اور کئی طرح کے کینسر کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو پینے کا ایک اور ذریعہ حقہ ہے جو پاکستان اور بھارت کے دیہاتوں میں تقریباً 400 سال سے استعمال کیا جارہا ہے مگر اب ماڈرن لائف سٹائل رکھنے والے افراد میں یہ ‘شیشہ’ کہلاتا ہے۔ اس میں تمباکو کے ساتھ عموماً مولیسز، پھلوں کا گودہ، ناریل، کافی، پھلوں کا ذائقہ، شہد اور نشے کے لیے دوسری اشیاء شامل کی جاتی ہیں۔ جس کے باعث یہ سگریٹ کی نسبت نوجوان نسل میں زیادہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ مگر وہ اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ روزانہ شیشہ پینے کی صورت میں اتنی ہی مقدار میں نکوٹین ان کے جسم میں منتقل ہو رہی ہے جتنی ہر روز 10 سگریٹ پینے والےشخص کے خون میں شامل ہوتی ہے۔ ایک عام سگریٹ میں 7 سے 22 ملی گرام تک نکوٹین ہوتی ہے جس میں سے ایک ملی گرام سگریٹ پینے والے کے خون میں منتقل ہوجاتی ہے۔ عام افراد میں اس حوالے سے یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ حقہ سے سگریٹ کی نسبت نکوٹین کے خون میں منتقل ہونے کا خطرہ نسبتاً کم ہوتا ہے۔ در حقیقت ایسا نہیں ہے اور شیشہ یا حقے کا استعمال بھی کینسر اور دل کے متعدد امراض جیسے کورونری ہارٹ ڈیسز (خون کا انجماد اور لوتھڑے بن جانا)، پیری فیرل ویسکیولر ڈیسز (خون کی شریانوں کا سکڑنا) کو جنم دے رہا ہے اور نوجوان نسل بے راہ وری میں اندھا دھند خود کو اس کے دھویں کی نظر کر رہی ہے۔ہارٹ سپیشلسٹ کے مطابق بلند فشار خون کے علاوہ دل کے امراض میں 12 فیصد اموات تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ کثرت سے سگریٹ پینے والے افراد کا خون آہستہ آہستہ گاڑھا ہونے لگتا ہے اور خون کے لوتھڑے شریانوں میں پھنس جاتے ہیں جو پہلے ہی سکڑ کر عام سائز سے چھوٹی ہو چکی ہوتی ہیں۔تمباکو کے جلنے سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس خون میں شامل ہوجاتی ہے جس سے دل کو آکسیجن کی فراہمی میں خلل پڑتا ہے جو لا محالہ دل کی پمپنگ پر اثر انداز ہوتا ہے اور جسم کو متواتر خون کی فراہمی کے لیے اس سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ یوں عام افراد کی نسبت سموکرز کا دل دباؤ کے باعث جلدی تھک جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ میں موجود نکوٹین سموکرز کے جسم میں ایڈرینالائن ہارمونز پیدا کرتی ہے جو گردوں کے غدود سے حرام مغز تک رستا ہے۔ اس سے نا صرف دل دھڑکنے کی رفتار اور بلڈ پریشر بڑھتا ہے بلکہ دل کے عضلات کی کارکردگی براہ ِ راست متاثر ہوتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ ناکارہ ہونے لگتے ہیں۔ یہاں یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ یہ مذکورہ بالا تمام امراض صرف سموکرز ہی میں مشاہدہ نہیں کیئے گئے بلکہ ان افراد کے اہل خانہ، دوست و احباب حتیٰ کے ساتھ کام کرنے والے افراد بھی اسموکنگ کی وجہ سے براہ راست ان کی زد میں آتے ہیں۔ ماہرینِ قلب کے مطابق وہ خواتین جن کے شوہر، باپ یا بھائی اس لت کا شکار ہوتے ہیں ان میں دیگر خواتین کی نسبت زیادہ امراض ِ دل مشاہدہ کیئے گئے ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے موجودہ ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈ روز کے مطابق 31 مئی 2018 کو منائے جانے والے نو اسموکنگ ڈے پر ڈبلیو ایچ او، مقامی حکومتوں اور این جی اوز کی مدد سے دنیا کے ہر خطے میں ورکشاپس اور سیمینار منعقد کروا رہی ہے تاکہ لوگوں میں یہ شعور اجاگر کیا جاسکے کہ سگریٹ نوشی وہ زہر ہے جو آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے پیاروں اور ارد گرد کے افراد کی بربادیِ صحت کا بھی باعث بن رہا ہے۔ جو کسی نیوکلیئر ہتھیار سے کم خطرناک نہیں ہے۔ لہذا ٰ اس کے سد باب کے لیئے ایک جنگی حکمت ِ عملی اپنانا ناگزیر ہے۔2018 کی عالمگیر ‘نو اسموکنگ مہم’ کے لیئے جو ترجیحات مختص کی گئی ہیں وہ کچھ یوں ہیں:1۔ مقامی حکومتوں کو تمباکو نوشی کے خلاف ایک موثر مہم چلانے کے لیئے ہر طرح کا تعاون اور مالی مدد فراہم کیا جائے، جس میں ترقی

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121877/feed 0
ایل جی کا ایک اور فلیگ شپ فون متعارف قیمت ، خصوصیت اور فیچرز جان کر آپ دنگ رہ جائینگے http://dailyuniversal.com.pk/story/121874 http://dailyuniversal.com.pk/story/121874#comments Thu, 31 May 2018 10:53:55 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121874 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایل جی نے اپنا ایک اور فلیگ شپ اسمارٹ فون وی 35 تھن کیو متعارف کرا دیا ہے۔ڈیزائن کے لحاظ سے یوی 30 سے ملتا جلتا ہے جبکہ اس کے فیچرز لگتا ہے کہ جی 7 تھن کیو سے لیے گئے ہیں۔تاہم جی 7 اور وی 35 میں بنیادی فرق اسکرین، بیٹری کی گنجائش اور ریم کا ہے بلکہ ایک بہت بڑا فرق قیمت کا بھی ہے۔ایل جی کا یہ نیا فون او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ہے اور یہ ڈسپلے جی 7 کے مقابلے میں زیادہ چوڑا ہے یا یوں کہہ لیں ایک ہاتھ میں پکڑنے پر زیادہ آرام دہ نہیں۔اس کی 3300 ایم اے ایچ بیٹری جی سیون کی 3000 ایم اے ایچ بیٹری سے کچھ بڑی ہے جبکہ یہ سکس جی بی ریم کے ساتھ ہے جس کے مقابلے میں جی 7 میں 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔اور ہاں ایل جی نے اس میں جی سیون پر دیا گیا آئی فون ایکس (10) جیسا نوچ بھی نہیں دیا ہے۔وی 35 میں 6 انچ کی بیزل لیس اسکرین 18:9 ریشو کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر ہےاس کے بیک پر 16، سولہ میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں، جن میں سے ایک سپروائیڈ اینگل کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا اسٹینڈرڈ اینگل کے ساتھ۔فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا ہے ، 64 جی بی اسٹوریج، جس میں اضافہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ممکن ہے۔اینڈرائیڈ اوریو 8.0 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ دیگر فیچرز میں چہرے کی شناخت سے فون ان لاک کرنا، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس، فنگر پرنٹ سنسر اور وائرلیس چارجنگ قابل ذکر ہے۔اس فون کی قیمت 900 ڈالرز (90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ یکم جون سے مختلف ممالک میں پری آرڈر پر دستیاب ہوگا

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121874/feed 0
نوکیا کے تین نئے سستے اسمارٹ فونز متعارف قیمتیں ضرور آپ کو پسند آئیں گی http://dailyuniversal.com.pk/story/121871 http://dailyuniversal.com.pk/story/121871#comments Thu, 31 May 2018 10:52:39 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121871 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایچ ایم ڈی گلوبل، فن لینڈ کی وہ کمپنی جس کے پاس ابھی نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس ہے، نے گزشتہ سال کے 3 اینڈرائیڈ فونز کے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرائے ہیں۔یہ مڈ رینج اور بجٹ اسمارٹ فونز 29 مئی کو روس میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے، جن کی قیمتوں کو کمپنی کے مطابق پہلے سے زیادہ صارفین کے لیے قابل قبول بنایا گیا ہے۔نوکیا 5.1گزشتہ سال کا نوکیا 5 کافی متاثر کن مڈرینج فون تھا اور اس سال اسے نوکیا 5.1 کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے ذرا بڑی 5.5 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے (18:9 ریشو کے ساتھ) کے ساتھ ہے، اسی طرح 2 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی ریم ، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔اس میں پہلے سے بہتر 16 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل موجود ہے۔ یہ فون جولائی میں دستیاب ہوگا اور اس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والا ورژن 218 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 252 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔نوکیا 3.1نوکیا 5.1 کے ساتھ ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا تھری کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے، کمپنی کے مطابق نوکیا 3 اس کا حالیہ فونز میں سب سے کامیاب ماڈل ثابت ہوا۔ نیا نوکیا 3.1 اسمارٹ فون پہلے سے اپ ڈیٹ 5.2 انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے (18:9 ریشو) دیا گیا ہے جبکہ 1.5 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی بی ریم اور 16 سے 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔گزشتہ سال کے نوکیا تھری میں 8 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے، جسے اب 13 میگا پکسل سے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ دیا گیا ہے۔نوکیا 3.1 گوگل کے اینڈرائیڈ ون ڈیوائس پروگرام کا حصہ بھی ہے، تو اسے 3 سال تک ہر ماہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس ملیں گی۔یہ فون بھی جولائی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 160 ڈالرز (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 195 ڈالرز (لگ بھگ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔نوکیا 2.1نوکیا نے اپنے سستے مگر طاقتور ترین بیٹری والے فون نوکیا 2 کو بھی 2.1 سے اپ ڈیٹ کیا ہے، اب کی بار بھی یہ 4000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ بیٹری لائف 2 دن تک ہے۔اس کے اسکرین سائز کو 20 فیصد اضافے سے 5.5 انچ کردیا گیا جو کہ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے، جبکہ یہ پہلے سے بہتر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 425 پراسیسر سے لیس ہے۔یہ ایک جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج والا فون ہے، تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ نوکیا 2.1 اینڈرائیڈ اوریو گو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے جس میں بلٹ ان گوگل ایپس کم اسپیس کے ساتھ دی گئی ہیں۔ یہ فون 115 ڈالرز (12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں جولائی میں دستیاب ہوگا اور یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121871/feed 0
رنبیرکپورنے عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑدی،وہ بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع نہ تھی http://dailyuniversal.com.pk/story/121851 http://dailyuniversal.com.pk/story/121851#comments Thu, 31 May 2018 10:49:29 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121851 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان گہری دوستی کی خبریں میڈیا کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔ دونوں ستارے فلمی اور غیر فلمی تقاریب میں نصرف ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔ایک تقریب کے دوران جب رنبیر کپور سے عالیہ بھٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لگی لپٹے رکھے بغیر ہی بہت واضح انداز میں ساری حقیقت کھول دی،، انہوں نے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیں۔ گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں وہ اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھارہے ہیں کیونکہ چند سال قبل بھی وہ ان چیزوں کی وجہ سے بہت دکھی ہوچکے ہیں۔اس سے قبل عالیہ بھٹ سے ایک ٹاک شوکے دوران جب اداکار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتی ہیں جب کہ رنبیرنے بھی اسی طرح کے سوال پر کہا تھا کہ ابھی اس معاملے پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121851/feed 0