me صوبائی دارالحکومت میں سسرالیوں نے بہو کیساتھ ایسا ظلم کردیا کہ انسانیت بھی شرما جائے ، جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بیگم کوٹ شاہدرہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔27 سالہ فوزیہ کا کہنا ہے کہ اس کی 2 سال پہلے شمریز سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد شوہر روزگار کے لیے بیرون ملک چلا گیا۔فوزیہ کے مطابق سسرالیوں نے اسے تنگ کیا تو وہ میکے چلی گئی لیکن 2 روز قبل اس کے خاوند نے فون پر کہا کہ سسرال جاؤ اور اپنی ساس سے معافی مانگ کر وہاں رہو۔خاتون کے مطابق وہ اپنے سسرال گئی جہاں مبینہ طور پر اس کی ساس، جیٹھانی اور دیوروں نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے | Daily Universal