me Daily Universal » بین الاقوامی http://dailyuniversal.com.pk Online Edition Thu, 31 May 2018 12:07:39 +0000 ar hourly 1 http://wordpress.org/?v=3.5.2 ملازمین کو سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے 10 عالمی شہروں میں دبئی بھی شامل http://dailyuniversal.com.pk/story/121863 http://dailyuniversal.com.pk/story/121863#comments Thu, 31 May 2018 10:40:54 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121863

لاہور: (ویب ڈیسک) جرمنی کے”ڈوئچے بنک” کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں دنیا کے ایسے 10 شہروں کے نام جاری کیے گئے ہیں جو اپنے ملازمین کو سب سے زیادہ تنخواہیں اور مالی مراعات فراہم کرتے ہیں۔

ایسے شہر جہاں ملازمین کی کم سے کم تنخواہیں 3 ہزار ڈالر سے زیادہ ہیں، سب سے زیادہ مشاہرہ دینے والے شہروں میں شمار کئے جاتے ہیں جن میں دبئی بھی شامل ہے، دبئی میں سرکاری ملازمین کو 3 ہزار 447 ڈالر ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔  دبئی کا سب سے زیادہ تنخواہیں  دینے والے عالمی شہروں میں نواں نمبر ہے۔

 

سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے شہروں میں سوئٹرزلینڈ کا شہر زیورخ پہلے نمبر پر ہے، جہاں ملازمین کو کم سے کم ماہانا تنخواہ 5764 امریکی ڈالر دی جاتی ہے۔

دوسرے نمبر پر امریکی ریاست کیلفورنیا کا شہر سان فرانسیسکو ہے جہاں اوسط تنخواہ 4974 امریکی ڈالر ہے۔

نیویارک 4115 امریکی ڈالر تنخواہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی ہے جہاں ملازمین کو ماہانا تنخواہ 3914 ڈالر ملتی ہے۔

امریکی شہر بوسٹن پانچویں نمبر پر ہے جہاں ماہانا تنخواہ 3740 ڈالر ہے۔

ناروے کا شہر اوسلو اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں ماہانا تنخواہ 3664 ڈالر ملتی ہے۔

شکاگو شہر کا اس فہرست میں ساتواں نمبر ہے، جہاں ماہانا تنخواہ 3650 ڈالر ملتی ہے۔

آٹھویں نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن ہے جہاں ماہانا تنخواہ کم سے کم 3462 امریکی ڈالر ملتی ہے۔

نویں نمبر پر متحدہ عرب امارات کا شہر دوبئی ہے، جہاں ملازمین کو 3447 ڈالر ماہانا تنخواہ ملتی ہے۔

فہرست میں سب سے آخر میں جرمنی کا شہر فرانکفرٹ ہے جہاں اوسط ماہانا تنخواہ 3389 امریکی ڈالر ہے۔

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121863/feed 0
عام انتخابات میں کون سی جماعت فتح یاب ہو گی؟ ملک کے وزیراعظم کون ہوں گے؟ معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کر دی http://dailyuniversal.com.pk/story/121790 http://dailyuniversal.com.pk/story/121790#comments Thu, 31 May 2018 09:38:47 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121790 کراچی (نیو زڈیسک) معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات2018میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی ، شہباز شریف ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے اور پارٹی پر نواز شریف کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا، انتخابات کے حوالے سے سیاسی استحکام کو لاحق بڑے خطرات برقرار رہیں گے۔ بدھ کو معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی نئی رپورٹ جاری کی ہےجس میں ملک میں موجودہ حکومت پر معیشت کے حوالے سے تنقید کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے آگے آنے کی کوئی پیشگوئی نہیں کی ۔ آئی ای یو نے پیشگوئی کی ہے آئندہ عام انتخابات میں سیاسی استحکام کو درپیش بڑے خطرات اسی طرح برقرار رہیں گے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی توقع ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اکثریت کے ساتھ دوبارہ منتخب ہو گی اور انتخابات میں فتح حاصل کرے گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی خساہ بجٹ میں خامیاں 2018-22 تک کی میکرو اکنامک کے استحکام کے لئے بڑا خطرہ ہونگے ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگلے پانچ سالے 2018-22 کے دوران سیاسی استحکام کمزور ہی رہے گا ۔ بڑے کرداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات الیکشن کے دوران اور بعد میں بھی جاری رہیں گے ۔ رپورٹ میں یہ تیسری پیشگوئی کی گئی ہے کہ شہباز شریف ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے اور پارٹی پہ نواز شریف کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا ۔ سلامتی اور خارجہ کے حوالے سے کسی حقیقی تبدیلی متوقع نہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سول حکومت ، عسکری قیادت اور عدلیہ کے درمیان تناؤ کی صورتحال بھی برقرار رہنے کا خدشہ ہے ملکمیں جو سیاسی استحکام کے لئے خطرہ ہو گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی صورتحال میں کسی حد تک مزید بہتری متوقع ہے ۔ 2022 تک اخراجات کی بنیاد پر جی ڈی پی کی شرح سالانہ اوسطا 5.4 فیصد تک جانے کا امکان ہے ۔ برآمدات کی مد میں بھی کارکردگی میں بھی مزید اضافہ ہو گا ۔ واضح رہے کہ ای آئی یو دی اکانومسٹ گروپ تحقیقی اور تجزیاتی ڈویژن ہے ۔

 

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121790/feed 0
امریکہ پاکستان سے کس چیز کی توقع رکھتا ہے ؟ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واضح اعلان کردیا http://dailyuniversal.com.pk/story/121770 http://dailyuniversal.com.pk/story/121770#comments Wed, 30 May 2018 07:34:41 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121770 واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کی توقع رکھتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دی تھی۔ ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے تھے

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121770/feed 0
مسافر طیارے میں بم کی افواہ، مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں،189مسافر سوار تھے ، تشویشناک خبر آگئی http://dailyuniversal.com.pk/story/121755 http://dailyuniversal.com.pk/story/121755#comments Wed, 30 May 2018 07:22:11 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121755 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے ایئرپورٹ پر طیارے میں بم کی افواہ سے کھلبلی مچ گئی، بدحواس مسافروں نے طیارے سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔انڈونیشیا کے صوبے مغربی کالیمانتان کے ایئر پورٹ پر طیارہ 189مسافروں کو لے کر جکارتا اْڑان بھرنے کے لیے تیار تھا ۔اس دوران ایک شخص نے ائر ہوسٹس کو بم کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد ہر طرف کھلبلی مچ گئی ۔ایمرجنسی دروازے سے مسافروں کو باہر نکالا گیا تاہم بھگدڑ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121755/feed 0
بھارت پر عذاب الٰہی نازل ، 40 افراد ہلاک ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، درجنوں زخمی ، ہر طرف افراتفری مچ گئی http://dailyuniversal.com.pk/story/121738 http://dailyuniversal.com.pk/story/121738#comments Wed, 30 May 2018 06:45:15 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121738 دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اتر پردیش،بہار اور جھارکھنڈ کی ریاستوں میں پیش آئے،بہار میں 19 افراد ہلاک جبکہ ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ میں 12 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔سیکریٹری انفارمیشن ایونیش اوستی کا کہنا تھا کہ اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ضلعی مجسٹریٹ کو آئندہ 24 گھنٹوں میں امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جون 2016 میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوگئے تھے

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121738/feed 0
پاکستانی شوہر مدینہ منورہ میں عمرے کے دوران بیوی کو چھوڑ کر دوسری عورت کیساتھ چلا گیا متاثرہ خاتون واقعہ سعودی حکام کے علم میں لائی تو جانتے ہیں اس کیساتھ کیاسلوک کیا گیا، موقع پر موجود چشم دید گواہ خاتون کا افسوسناک انکشاف http://dailyuniversal.com.pk/story/121724 http://dailyuniversal.com.pk/story/121724#comments Tue, 29 May 2018 11:26:21 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121724 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک آتے ہی دنیا بھر سے مسلمان ارض مقدس کا رخ کرتے ہیں اور عمرے کی ادائیگی کے علاوہ روضہ رسول پر حاضری اور مسجد نبویؐ میں عبادت کا شرف بھی حاصل کرتے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانیوں کی بھی ایک بڑی تعداد سعودی عرب کا رخ کرتی ہے جس میں انفرادی، گروپ اور فیملیز پہلے سے ہی پروگرام ترتیب دیکر بکنگ کروا چکی ہوتی ہیں۔سعودی عرب میں عازمین کے ساتھ یوں تو مختلف واقعات پیش آتے رہتے ہیں تاہم اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ہر شخص کو ہلا کر رکھ دیاہے، سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو میں ایک پاکستانی خاتون نے انکشاف کیا کہ ایک پاکستانی خاتون کا شوہر اسے عمرے کی ادائیگی کے دوران مسجد نبوی ؐ میں چھوڑ کر دوسری عورت کے ساتھ چلا گیا ہے۔ مدینہ منورہ میں پاکستانی خاتون کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعہ سے متعلق ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ رات تین بجے کا وقت تھا جب میں مسجد نبوی میں اپنی عبادت میں مصروف تھی کہ میں نے دیکھا ایک پاکستانی عورت مسجد کے وسط میں کھڑی ہے اور کسی کو تلاش کر رہی ہے۔جب میں نے اس خاتون سے پوچھا کہ وہ اس طرح یہاں اکیلی کیوں کھڑی ہے تو اس کا کہنا تھا کہ مجھے میرے شوہر نے دھوکہ دیا ہے اور مدینہ منورہ میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر کسی اور عورت کے ساتھ چلا گیا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ جب اس پاکستانی خاتون کو مسجد کے مرکزی حکام کے پاس لے کر جایا گیا تو وہاں پر تین آدمی موجود تھے۔جو خاتون کو دیکھ کر مسکرانا شروع ہو گئے جب کہ خاتون کی آنکھوں میں اس وقت آنسو تھے۔جب خاتون نے پوچھا کہ یہ تینوں مرد تمہیں اردو میں کیا کہہ رہے ہیں تو پاکستانی خاتون کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ میں ڈرامہ کر رہی ہوں اور میرے شوہر نے مجھےکوئی دھوکہ نہیں دیا۔کیونکہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ کوئی شوہر اپنی بیوی کو عمرے کے دوران دھوکہ دے۔ خاتون نے پاکستانی عورت کے ساتھ ذلت آمیز رویہ اپنانے پر حکام سے اہلکاروں کی شکایت لگا دی۔اور یہ بھی بتایا کہ اس خاتون کےپاس گھر واپس جانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔خاتون نے ویڈیو میں خواتین کو دوسری خواتین کی مدد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے خواتین سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی مرد عورت کے ساتھ ایسا سلوک کریں تو عورت کا پوارا حق بنتا ہے کہ وہ اس مرد سے خلع لے کر اس سے علیحدگی اختیار کر لے۔

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121724/feed 0
سعودی ولی عہد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی، کیا وہ زندہ ہیں یا مردہ؟ اسلامی دنیا سے بڑی بریکنگ نیوز http://dailyuniversal.com.pk/story/121706 http://dailyuniversal.com.pk/story/121706#comments Tue, 29 May 2018 10:55:32 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121706 ریاض (نیوزڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے منظر عام سے غائب ہیں۔ وہ چند ہفتوں سے منظر عام پر نہیں تھے جس کی وجہ سے عوام میں ان کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اسلامک ریوائیول پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد الماساری کا لیبانین المیادی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ محمد بن سلمان پر حملہ اپریل کے مہینے میں کیا گیا تھا اور ان کے زخمی ہونے کی خبر بھی شاہی خاندان کے ایک فرد کے ذریعے ہی سوشل میڈیا تک پہنچی تھی۔ریاض میں گولہ باری کی کوریج پر موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو شاہی محل کے باہر گولہ باری کی گئی تھی جس کے بعد سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ یہ فائرنگ ایک کھلونا ڈرون کو تباہ کرنے کیلئے کی گئی تھی جو شاہی محل کی حدود میں گھس آیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہی محل پر ڈرون کے ذریعے حملہ نہیں کیا گیا تاہم چند ایسی گاڑیوں پر گولیاں چلائی گئی تھیں جن سے شاہی محل پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد سعودی شہزادہ سلمان محل کے قریب ہی ایک بینکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے جو ان کی حفاظت کیلئے فوج کی جانب سے پہلے ہی قائم کر لیا گیا تھا ۔شاہ سلمان ایک ماہ سے زائد عرصے تک میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہے یہاں تک کہ جب گزشتہ ماہ امریکی سیکرٹری سٹیٹ مائیک پومپو نے سعودی عرب کا دورہ کیا تو ان کی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات کی کوئی تصویر بھی میڈیا سے شیئر نہیں کی گئی، ان کی اسی پراسرار پوشیدگی کی وجہ سے میڈیا سے افواہوں نے گردش کرنا شروع کر دیا تھا کہ کہیں نہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے اور سعودی شہزادے سلمان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہ کچھ میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے ]]> http://dailyuniversal.com.pk/story/121706/feed 0 دنیا کا وہ ملک جہاں آسمان سے ’’ہیروں‘‘ کی بارش ہوتی ہے،کئی لوگوں کے دن بدل گئے،راتوں رات کروڑ پتی http://dailyuniversal.com.pk/story/121694 http://dailyuniversal.com.pk/story/121694#comments Tue, 29 May 2018 10:49:25 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121694 رباط(نیوز ڈیسک) شمالی افریقہ کے ملک مراکش کے جنوب میں واقع صحرائی علاقہ میں آسمان سے شہاب ثاقب بڑی تعداد میں گرتے ہیں جو عالمی مارکیٹ میں بہت مہنگے فروخت ہوتے ہیں اور اس علاقے کے لوگوں کے لیے ہیروں سے بڑھ کر قیمتی ثابت ہو رہے ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں شہاب ثاقب کی تلاش کرنے والے محمد بوزگارین نامی شخص کا کہنا ہے کہ ’’شہاب ثاقب سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ ان کی قیمت کا انحصار ان کے نایاب ہونے پر ہوتا ہے۔ جو شہاب ثاقب جتنا نایاب ہو گا اس کی اتنی ہی زیادہ قیمت ہو گی۔ اس کے علاوہ اس کی شکل اور ہیئت بھی قیمت پر بہت اثرانداز ہوتی ہے۔ جو شہاب ثاقب مریخ سے آتے ہیں وہ سب سے زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ ان کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا 10ہزار مراکشی درہم (تقریباً1لاکھ 21ہزار روپے) میں فروخت ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ شہاب ثاقب سائنسدان خریدتے ہیں اوربیشتر ممالک میں یہ حکومت کی ملکیت تصور ہوتے ہیں لیکن مراکش میں اس حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں ہے چنانچہ وہاں شہری انہیں تلاش کرکے بھاری
رقوم کما رہے ہیں۔2011ء میں اس صحرا کے کئی کلومیٹر کے علاقے میں آسمان سے نایاب شہابیوں کی برسات ہوئی تھی، جو اب بھی ریت میں موجود ہیں۔ یہ اس قدر مہنگے فروخت ہوتے ہیں کہ ایک گرام شہابیے کی قیمت 500ڈالر(تقریباً 57ہزار روپے) سے 1ہزار ڈالر(تقریباً 1لاکھ 15ہزار روپے) تک ہوتی ہے۔زیادہ تر لوگ صحرا میں انہی شہابیوں کو تلاش کرتے پائے گئے ہیں ۔

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121694/feed 0
اب کسی غیر ملکی کو نوکری کیلئے ویزا نہیں ملے گا ،بڑے عرب ملک نے پابندی لگا دی http://dailyuniversal.com.pk/story/121691 http://dailyuniversal.com.pk/story/121691#comments Tue, 29 May 2018 10:48:11 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121691 اسلام آباد(نیوز ڈیسک ڈیسک)بڑے عرب ملک اومان جس نے غیرملکیوں کو ویزے دینے پر پابندی عائد کررکھی تھی اب ایک مرتبہ پھر اس پابندی میں 6ماہ کا اضافہ کردیا ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق وزارت افرادی قوت نے پہلے سے عائد پابندیوں میں توسیع کی ہے ۔متعلقہ وزارت کی طرف سے کیے گئے تین مختلف فیصلوں کے تحت کچھ مخصوص شعبوںمیں غیراومانی باشندوں کی بھرتی پر عارضی پابندی عائد ہے جس میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ۔یادرہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک میں غیرضروری پابندیوں کے بعد وہاں کام کرنیوالے تارکین وطن متبادل ممالک تلاش کررہے تھے لیکن اب اومان نے بھی پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121691/feed 0
بھول جائیں سی پیک کو ۔۔۔ دوست ہو تو چین جیسا ،چین نے پاکستان کیلئے ایک اور منصوبے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ، بھارت کو مرچیں لگ گئیں http://dailyuniversal.com.pk/story/121660 http://dailyuniversal.com.pk/story/121660#comments Tue, 29 May 2018 08:25:48 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121660 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین بیلٹ و روڈ منصوبے (بی آر آئی)کے تحت پاکستان اور دوسرے علاقائی ممالک میں سرمایہ کاری کیلئے مزید امکانات پر غور خوض کر رہا ہے ۔ یہ بات حکام نے اتوار کو یہاں بتائی ہے ۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کے اعلیٰ حکامنے کہا کہ ’’کہ ہم بیلٹ و روڈ منصوبے میں شامل معیشتوں میں منصوبوں کو جاری رکھنے کیلئے مختلف مالیاتی اداروں،بین الاقوامی کمپنیوں اور رقم فراہم کرنے والے ذرائع کو برئوے کار لانے کیخواہاں ہیں سٹینڈرڈ چارٹرڈ چائنہ میں گلوبل بنکنگ کے سربراہ جین لو نے کہا کہ قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے واضح پیغام دیا ہے چین کو امید ہے بیلٹ و روڈ منصوبوں کے لیے باہر کی جانے والی سرمایہ کاری کو کمرشل لائزڈ کیا جائیگا۔اور صرف چینی کمپنیوں اور ملکی پالیسی بنکوں کو شامل نہیں کیا جائیگا اور محض چین کی افرادی قوت اور رقم پر ہی انحصار نہیں کیا جائیگا۔ایک حالیہ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے مالیاتی اداروں کے ساتھ اپنے وسائل کا تبادلہ اور تعاون کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ یہ مالیاتی ادارے اپنے کلائنٹس کو بلا روک ٹوک مالیاتی خدمات فراہم کر سکیں۔سٹینڈرڈ چارٹرڈ میں گلوبل بنکنگ ، افریقہ و مشرق وسطیٰ کے معاون سر براہ سرمد لون نے کہا کہ گذشہ 8سے 10برسوں میں سرمایہ کاروں نے مشرق وسطیٰ اور پاکستان میں چینی کمپنیوں کے داخلے کو انتہائی نمایاں طور پر دیکھا ہے اس وقت چینی کمپنیاں اور بنک علاقے کے ہر ملک میں پورے مالیاتی سلسلے بھر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب علاقے میں گرین فیلڈ صنعتیں قائم ہونا شروع ہوں گی تو وہ غالباً اپنے ملکی اداروں اور چینی بنکوں کی حمایت پر زیادہ انحصار کریں گی تاہم عام ارتقائی موڑ کے مطابق ایک مرتبہ جب کمپنی قائم ہو جائے تو سرمایہ کے اخراجات اس کے پیچھے ہوتے ہیں اور ملکی معیشت میں باقاعدہ کاروباری سرگرمیاں شروع ہو جائیں تو انہیں غالباً پھر بھی چینی بنکوں کی ضرورت محسوس ہو گی لیکن اس کے ساتھ انہوں مقامی اور بین الاقوامی بنکوں کی بھی مدد درکار ہو گی

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121660/feed 0