me Daily Universal » کھیل http://dailyuniversal.com.pk Online Edition Thu, 31 May 2018 12:07:39 +0000 ar hourly 1 http://wordpress.org/?v=3.5.2 قومی ٹیم انگلینڈ کو فیصلہ کن پنچ رسید کرنے کیلیے تیار http://dailyuniversal.com.pk/story/121890 http://dailyuniversal.com.pk/story/121890#comments Thu, 31 May 2018 11:38:52 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121890
لیڈز: انگلینڈ کو فیصلہ کن پنچ رسید کرنے کیلیے پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریزکا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعے کو ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز مہمان کرکٹرز نے بارش کی مداخلت کے باوجود بھرپور پریکٹس سیشن میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
ابتدا میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو لیکچر میں مقامی کنڈیشنز سے آگاہ کرتے ہوئے لارڈز ٹیسٹ کی کارکردگی ہیڈنگلے میں بھی دہرانے کیلیے ذہنی طور پر تیار کیا، بعد ازاں کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد فٹنس ڈرلزپرتوجہ دی، ٹرینرکلف ڈیکن کی نگرانی میں جسمانی استعدا بہتر بنانے کی کوشش ہوئی۔
فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے تمام کھلاڑیوں کودہری مشقت سے گزارا، بیٹ سے فاصلے پراچھالی گئی گیند کو دوڑتے ہوئے کیچ کرنے کے بعد سنگل وکٹ کو نشانہ بنانے کیلیے کہا جاتا، ابھی فیلڈنگ کی بھرپورسرگرمیاں جاری تھیں کہ بارش نے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ انڈور پریکٹس میں کپتان سرفرازاحمدکیساتھ اسٹیورکسن نے الگ سیشن کیا۔
دوسری جانب اظہر محمود نے بولرز کی لائن لینتھ پر توجہ مرکوز رکھی،ہیڈ کوچ مکی آرتھراوربیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ٹاپ آرڈر کو تھرو کی گئی تیز ترین گیندوں کا سامنا کرنے کیلیے نیٹ پر بلاتے رہے۔
امام الحق اور انجری کے باعث وطن واپس آنے والے بابر اعظم کی جگہ لینے کے امیدواروں عثمان صلاح الدین اور سعد علی کو پریکٹس کروانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو بھی دوپہر اور شام کو بارش متوقع ہے، جمعے کو میچ کے پہلے روز بھی موسم کی مداخلت کا خدشہ موجود ہے۔
لیڈز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ لارڈز میں فتح سے پاکستان ٹیم کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، انگلینڈ کو کرکٹ کا گھر کہلانے والے تاریخی میدان پر شکست دینا قابل فخر ہے، اس جیت سے لطف اندوز ہونا اچھی بات ہے لیکن ہیڈنگلے ٹیسٹ میں بھی کسی تساہل پسندی کی گنجائش نہیں ہوگی۔
محمد عامر نے کہا کہ انگلینڈ کا شمار ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے،پہلے میچ میں ناکامی کے بعد میزبان جوابی حملہ کی پلاننگ اور تیاری کررہے ہوں گے، ہمیں بھی مستعد رہتے ہوئے سخت محنت کرنا ہوگی، پوری قوت کیساتھ فیصلہ کن پنچ لگانا ہوگا، منیجمنٹ بہترین ماحول فراہم کرنے کیساتھ بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے، سیریز میں فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔
پیسر نے کہا کہ بولنگ کوچ اظہر محمود کی کوچنگ میں پیس بیٹری جاندار ہوگئی، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور خود میری بولنگ میں بھی نکھار آیا، سابق آل راؤنڈر کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کی ہدایت اورنیٹ میں رہنمائی کرتے ہیں،انھوں نے سب کو آگے گیند کرنے کیلیے کہا جس کا فائدہ بھی ہوا۔
محمد عامر نے کہا کہ میری لینتھ بھی شارٹ تھی، اظہرمحمود نے سمجھایا کہ آگے گیند کرو تو سوئنگ سے بھی مدد ملے گی،اس میں کوئی شک نہیںکہ تھوڑا بھی تھکاوٹ کا شکار ہوں تو اس لینتھ پر بولنگ مشکل ہوجاتی ہے لیکن سب اپنی فٹنس اور کارکردگی کے حوالے سے پیشہ وارانہ رویہ رکھتے ہیں،اپنی ذمہ داری اٹھانے کیلیے تیار ہوں تو ہمت بھی آجاتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محمد عامرنے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیوک بال کے استعمال کا دورہ حالیہ ٹور میں بھی فائدہ ہوا، بھارت، ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ سب اسی برانڈ کی گیندکواپنا چکے ہیں،پاکستانی بولرز کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں تجربہ ہوچکا تھا،اس لیے بہتر نتائج بھی سامنے آئے۔
]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121890/feed 0
شاہد آفریدی کی خواہش پوری ہوگئی ، وہ خواہش جو پی سی بی نے پوری نہ کی تھی، کونسی خواہش؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی http://dailyuniversal.com.pk/story/121810 http://dailyuniversal.com.pk/story/121810#comments Thu, 31 May 2018 09:55:03 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121810  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کرکٹ دیوانے تیار ہو جائیں، چھکے چوکوں کی کل بھرمار ہو گی، شاہد آفریدی کل کیرئر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے، آئی سی سی ورلڈ الیون کے خلاف ویسٹ انڈیز سپر سٹار کرس گیل اِن ایکشن ہوں گے۔بابائے کرکٹ انگلینڈ کے دیس میں چھوٹے فارمیٹ کا بڑا مقابلہ ہو رہا ہے ، آئی سی سی ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کھیلا جائے گا۔ ہاؤس آف کرکٹ لارڈز میں واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ شیڈول ہے۔شاہد خان آفریدی اپنے کیرئر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔ این مورگن کی انجری کے بعد شاہد آفریدی کو ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ قومی آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت تمیم اقبال، دنیش کارتیک، تھیسارا پریرا، عادل رشید، محمد شامی سمیت ابھرتے ہوئے افغانی لیگ سپنر راشد خان شامل ہیں۔ادھر کارلوس بریتھویٹ کی قیادت میں جارح مزاج کرس گیل، مارلون سموئلز، آندرے رسل، سموئل بدری اور آندرے فلیچر سمیت نامور کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کریں گے۔ لارڈز کرکٹ میں کھیلے جانے والے ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے میچ کی آمدن دو ہزار سترہ کے ارما طوفان میں تباہ ہونے والے کیربیئنز کرکٹ سٹیڈیمز پر خرچ کی جائے گی

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121810/feed 0
آئی سی سی نے آفریدی کو ایسی ذمہ داری سونپ دی کہ پاکستانی خوش ہوجائینگے ، بھارت کو مرچیں لگ گئیں http://dailyuniversal.com.pk/story/121764 http://dailyuniversal.com.pk/story/121764#comments Wed, 30 May 2018 07:32:13 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121764 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی آئی سی سی کی جانب سے میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔ انگلش کرکٹر آئن مورگن انجری کے بعد میچ کی قیادت سے دستبردار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی قیادت کرنے والے ائن مورگن کی انگلی میں فریکچر ہو گیا۔ مورگن کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ آئن مورگن انجری کے بعد میچ کی قیادت سے دستبردار ہو گئے۔اس بات کا اعلان آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر بھی کیا گیا ۔اس سے پہلے شاہد آفریدی کی انجری کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں تھیں جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شائد گھٹنے کی انجری کے باعث شاہد آفریدی میچ ہی نہ کھیل پائیں تاہم 18 مئی کو شاہد آفریدی نے ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے۔ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ 31مئی کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں شیڈول ہے

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121764/feed 0
اوپنر فخر زمان پر قسمت کی دیوی مہربان ، تفصیلات منظر عام پر آتے ہی شائقین بھی خوشی سے جھوم اُٹھے http://dailyuniversal.com.pk/story/121748 http://dailyuniversal.com.pk/story/121748#comments Wed, 30 May 2018 06:56:02 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121748 لندن( نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو یکم جون سے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے ۔گرین شرٹس کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم بائیں کلائی میں فریکچر کے سبب وطن روانہ ہو چکے ہیں اور دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی کے معاملے میں سلیکشن کمیٹی پر واضع کیا ہے کہ انھیں متبادل کھلاڑی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔لندن سے لیڈز جانے والی قومی ٹیم کے کیمپ سے خبر ہے کہ فخر زمان کو ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرانے کی تیاریاں مکمل ہیں، ان کے ٹیسٹ ڈیبیو کی صورت میں 13 ون ڈے اور 15 ٹی ٹونٹی کھیلنے والے مردان کے 28 سالہ فخر زمان پاکستان کے 232 ویں ٹیسٹ کرکٹر بن جائیں گے۔ ملتان میں 2013میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کر نے والے فخر 37 فرسٹ کلاس مقابلوں میں 41.91 کی اوسط سے 2389 رنز بنا چکے ہیں جن میں 6 سنچریاں بھی شامل ہیں۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے فخر زمان کو چوتھے اوپنر کی حیثیت سے سکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم بابر اعظم کے ان فٹ ہونے پر ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز کس نمبر پر بیٹنگ کے لیے جائیں گے ؟یہ اب بھی ایک حل طلب سوال ہے۔قومی ٹیم کے لیے اس وقت امام الحق اور اظہر علی بطور اوپنرز کھیل رہے ہیں جب کہ آخری 2 ٹیسٹ میچوں میں حارث سہیل کو نمبر تین پر کھلانے کا تجربہ ہوا ہے، انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم نمبر پانچ پر کھیلے تھے جس کا سیدھا مطلب تو یہی ہے کہ فخر زمان نمبر پانچ پر کھیلیں گے۔دوسری جانب لاہور سے تعلق رکھنے والے عثمان صلاح الدین ایک مرتبہ پھر بغیر کھیلے پاکستان چلے جائیں گے۔99 فرسٹ کلاس میچوں میں 6329 رنز بنانے والے عثمان صلاح الدین کی قومی ٹیم کے ساتھ یہ چوتھی سیریز ہو گی جس میں وہ بناکھیلے ہی گھر واپس چلے جائیں گے۔ قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز سعد علی بھی بغیر کھیلے وطن واپس جائیں گے ]]> http://dailyuniversal.com.pk/story/121748/feed 0 چکن کری اچھی بنالیتا ہوں،اہلیہ کچن میں جانے کی اجازت نہیں دیتی اور ۔۔۔۔ محمد حفیظ نے بالآخر بڑے را ز سے پردہ چاک کردیا کچھ اور ہی کہہ دیا http://dailyuniversal.com.pk/story/121703 http://dailyuniversal.com.pk/story/121703#comments Tue, 29 May 2018 10:53:58 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121703 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے مشکوک باؤلنگ ایکشن پر پابندی اور پھر دوبارہ اجازت ملنے والے قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنی گھریلو زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ نے کبھی کھانا بنایا ہے ؟ جس کا جواب آل راؤنڈر نے دیتے ہوئے کہا کہ وہ چکن کری اچھی بنالیتے ہیں، لیکن میری اہلیہ مجھے کچن میں جانے کی اجازت نہیں دیتی،کبھی کبھار قہوہ بنالیتا ہوں۔محمد حفیظ نے مزید کہا کہ وہ ورلڈ کپ 2019 ءکھےلنے کے لئے تیار ہیں جبکہ لارڈز اور ایڈیلیڈ پسندیدہ گراؤنڈز ہیں، مستقبل کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیا لیکن ملک کی خدمت کرنے کے لیے دن رات محنت کرتا ہوں۔خیال رہے کہ محمد حفیظ کو دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا اور ان کی غیر موجودگی میں قومی ٹیم نے برطانیہ کو لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا۔

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121703/feed 0
ویرات کوہلی نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جان کر آپ ششدر رہ جائینگے http://dailyuniversal.com.pk/story/121676 http://dailyuniversal.com.pk/story/121676#comments Tue, 29 May 2018 10:02:55 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121676 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معرو ف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز لے اُڑے ۔ ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اُڑے جی ہاں کرکٹ ریٹنگز ایوارڈکی تقریب میں نامور کرکٹرز کو ان کی کارکردگی کی بنا کر مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں ویرات بہترین کرکٹر قرارپائے ۔جن کے علاوہ شیکھر دھوان کو بہترین انٹرنیشنل بلے باز کا اعزاز ملا جبکہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر ٹرینٹ بولٹ بہترین انٹرنیشنل باؤلرقرار پائے۔ان کے علاوہ بھارتی خاتون کرکٹرHarmanpreet Kaurکو آؤٹ اسٹینڈنگ اننگز آف ایئر کا اعزاز ملا جبکہ پاپولر چوائس ایوارڈ کرس گیل کو دیا گیا۔اس موقعے پر کرس گیل نے شیکھر دھون کے ساتھ ملکر اسٹیج پر رقص بھی کیا

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121676/feed 0
آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری، قومی کھلاڑیوں پر قسمت کی دیوی مہربان ، شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی ، جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے http://dailyuniversal.com.pk/story/121673 http://dailyuniversal.com.pk/story/121673#comments Tue, 29 May 2018 09:55:45 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121673 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، 8 وکٹوں کے ساتھ لارڈز کے ہیرو بننے والے محمد عباس کا ایک اور انعام، 9 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 20 بولرز میں شامل ہو گئے۔ محمد عامر، حسن علی، اسد شفیق اور بابراعظم کی بھی ترقی ہوگئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، قومی پلیئرز کی لارڈز ٹیسٹ میں تباہ کن پرفارمنس کے باعث ترقیاں، مین آف دی میچ رہنے والے فاسٹ بولر محمد عباس 9 درجے چھلانگ لگانے کے بعد 20ویں پوزیشن پر آ گئے۔ حسن علی کی 26 درجے ترقی کے بعد 61ویں پوزیشن، محمد عامر 5 درجے ترقی کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ قومی بلے باز اسد شفیق 6 درجے ترقی کر کے 26ویں نمبر پر آ گئے۔ حارث سہیل اور بابراعظم کو بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ پر ترقی ملی۔واضح رہے کہ گرین کیپس گوروں کے خلاف دوسرا میچ یکم جون سے لیڈز میں کھیلیں گے۔ اہم سیریز میں دو صفر کی کامیابی سرفراز الیون کو ساتویں سے پانچویں نمبر پر دھکیل دے گی

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121673/feed 0
خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو۔۔۔ دھونی نے کرکٹ چھوڑنے بارے حتمی فیصلہ کرلیا ،اچانک خبر نے شائقین کو حیران کردیا http://dailyuniversal.com.pk/story/121638 http://dailyuniversal.com.pk/story/121638#comments Tue, 29 May 2018 07:09:51 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121638 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک عمر سے زیادہ فٹنس اہم ہے، جب تک فٹ ہوں کھیل جاری رکھوں گا اور خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑ دوں گا۔اپنے ایک بیان میں انہون نے کہا کہ ہم اکثر عمر کے بارے میں بات کرتے ہیں جبکہ فٹنس زیادہ اہم ہوتی ہے، انہوں نے کرکٹر رائیڈو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ 32 سال کے ہیں اور وہ ان میں سے ایک ہیں جوکہ پوری فیلڈ کور کرنے میں ماہر ہیں ا گرچے وہ چند میچز کھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 36 برس کی عمر ہونے کے باوجود میں مکمل طور پر فٹ ہوں، میں نے جب خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑ دوں گا۔

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121638/feed 0
بھارتی ہٹ دھرمی کی برف پگھلنے لگی ،مودی سرکار کو بالآخر ہوش آگیا ، پاک بھارت کرکٹ کے دیوانوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی http://dailyuniversal.com.pk/story/121626 http://dailyuniversal.com.pk/story/121626#comments Tue, 29 May 2018 06:46:45 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121626 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ہٹ دھرمی کی برف پگھلنے لگی، گرین شرٹس کے خلاف سیریز کے لیے مودی سرکار نے اپنے بورڈ کو خط لکھ دیا۔رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کوخط لکھ دیا۔ سرکاری چٹھی میں پاک بھارت سیریز کا گرین سگنل، روڑے اٹکانے والے حکومتی حکام کو کرکٹ ڈپلومیسی کا ٹارگٹ مل گیا۔بھارتی بورڈ اب سرکار کا جواب ہی ای سی سی میں جمع کروائے گا۔ معاہدے کے مطابق پاک بھارت دوطرفہ سیریز سے فرار پر پی سی بی نے سخت ایکشن لیا، جس پر آئی سی سی نے بھی بھارتی بورڈ سے آنکھیں پھیر لیں۔پاکستان کی بھارتی بورڈ کے خلاف بھاری مالی نقصان کو پورا کرنے کی قانونی جنگ نے ہٹ دھرم بھارت کے سارے بھرم توڑ دیے۔کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ جلد کرکٹ شائقین کو پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121626/feed 0
کیا ہونیوالا ہے ۔۔۔ دورہ انگلینڈ سے باہر ہونے والے بابر اعظم بارے اچانک دھماکے دار خبر آگئی http://dailyuniversal.com.pk/story/121623 http://dailyuniversal.com.pk/story/121623#comments Tue, 29 May 2018 06:44:53 +0000 admin http://dailyuniversal.com.pk/?p=121623 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے دوران بازو پر گیند لگنے سے فریکچر کا شکار ہونے والے بابر اعظم کو لندن میں قومی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور وہ کل صبح لاہور کیلئے روانہ ہونگے۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ لندن سے منگل کی صبح براستہ دبئی لاہور کے لئے روانہ ہوں گے جب کہ قومی ٹیم اسی روز دوسرے ٹیسٹ کے لئے لیڈز روانہ ہو رہی ہے۔پاکستان کے لئے 13ٹیسٹ 41 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے بابر اعظم کی عدم موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کی درخواست نہیں دی۔پاکستان ٹیم 15 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ اب منگل کو لیڈز جا رہی ہے، جہاں دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن بین اسٹورک کی ایک تیز گیند بائیں کلائی پر لگنے کے سبب فریکچر کے باعث قریباً دو ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

]]>
http://dailyuniversal.com.pk/story/121623/feed 0