F I F A ورلڈ کپ کھیل

تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز

تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز

دوحہ: قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ ایونٹ میں 32 ٹیموں کے درمیان 64 میچز کھیلے جائیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے 32 ٹیمیں فٹبال چیمپئن شپ کا تاج سجانے کے لیے مد مقابل ہوں گی۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا بھی شامل رہا جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا افتتاحی میچ میزبان ٹیم قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ فیفا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 42 ملین ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق رواں سال ہونے والے ایونٹ میں اخراجات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، میگا ایونٹ کا تخمینہ 220 ارب ڈالرز سے زائد متوقع ہے۔ قطر میں 64 میچز کیلیے 6 سے 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے 8 شاندار اسٹیڈیمز تعمیر کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔