سا ئنس و ٹیکنالوجی

مینٹا رے مچھلی کی نقل کرنے والا دنیا کا تیزترین تیراک روبوٹ

مینٹا رے مچھلی کی نقل کرنے والا دنیا کا تیزترین تیراک روبوٹ

نارتھ کیرولینا: سمندری مچھلی مینٹا رے سے متاثر ہوکر ایک نرم (سافٹ) روبوٹ بنایا گیا ہے جو اب تک بنائے جانے والے تمام تیرنے والے نرم روبوٹ سے چار گنا زائد رفتار سے تیرسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کا یہ روبوٹ بہت ہی کم توانائی صرف کرتا ہے اور اسے بٹرفلائی بوٹس کا نام دیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ عین اسی طرح تیرتا ہے جس طرح ماہرتیراک بٹرفلائی اسٹروک میں تیرتے ہیں۔ اس سے قبل بنائے گئے نرم روبوٹ فی سیکنڈ اپنی جسامت کے برابر ہی سفر کرنے کے قابل تھے۔ تاہم اس کے کئی پہلو بہتر بنا کر مثر ترین روبوٹ بنایا گیا ہے جو اس کے اولین نمونے (پروٹوٹائپ) سے بھی ثابت ہے۔ تجرباتی طور پر اس روبوٹ نے ایک سیکنڈ میں اپنی جسامت سے 3.74 گنا فاصلہ طے کیا اور بہت متحرک انداز میں دائیں اور بائیں گھومنے کی صلاحیت کا حامل تھا۔ دوسری جانب یہ اس کام میں بہت ہی کم توانائی خرچ کرتا تھا جس کی سب سے بڑی وجہ اس کے پروں کی ساخت ہے جو دو مستحکم پوزیشن میں کام کرتے ہیں اور بالوں میں لگائے جانے والے کلپ کیانداز میں عمل کرتیہیں۔ اسے ہلکی توانئی دی جائے تو وہ مستحکم رہے گا اور توانائی بڑھنے پر اس کے پر کھل کر پھیل جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔