F I F A ورلڈ کپ کھیل

انگلینڈ کا ورلڈکپ میں شاندار آغاز ایران کو 2-6 سے شکست

انگلینڈ کا ورلڈکپ میں شاندار آغاز ایران کو 2-6 سے شکست

انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے اپنے پہلے میچ میں ہی ٹائٹل کے ارادے ظاہر کردیے، گروپ بی کے اہم میچ میں انگلش ٹیم نے ایران کو 2-6 سے شکست دے دی۔ قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ابتدا سے ہی ایران پر دبا بنائے رکھا۔ ایران کو دوران میچ اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ان کے تجربہ کار گول کیپر حسین حسینی ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوکر باہر چلے گئے۔ ان کی جگہ پر آنے والے علی بیرانوند کا دفاع انگلش کھلاڑیوں کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے پہلے ہاف کے اختتام پر ہی 0-3 کی برتری حاصل کرلی تھی جہاں 35ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم، 43ویں منٹ میں بوکایو ساکا اور پہلے ہاف کے ایکسٹرا ٹائم میں رحیم اسٹرلنگ نے گول کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔