تازہ ترین

آزادی مارچ عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

آزادی مارچ عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

لاہور: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور رمیز راجہ نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اس بیٹھک میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کو بتایا گیا انگلش ٹیم 17سال بعد 27نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔ عمران خان نے اپنے لانگ مارچ اور 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں راولپنڈی ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔ عمران خان نے چیئرمین پی سی بی اور برطانوی ہائی کمشنر کو ٹیسٹ سیریز دھرنے یا لانگ مارچ کی وجہ سے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ تیاریاں جاری رکھیں ہماری تحریک کی وجہ سے پنڈی ٹیسٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارت خانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔