تازہ ترین

اگلے 48 گھنٹے میں نئے آرمی چیف کا تقرر ہوگا خواجہ آصف

اگلے 48 گھنٹے میں نئے آرمی چیف کا تقرر ہوگا خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا کام ہوگا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینئر افسران کے نام آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس آنے والے نام وہ وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے کریں گے، جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سینئر فوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناو نہیں ہے، جنرل باجوہ نواز شریف کا احترام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔