دنیا

سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر جشن عام تعطیل کا اعلان

سعودی عرب میں فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر جشن عام تعطیل کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کے خلاف تاریخی فتح پر بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔ سعودی عرب نے آج فٹبال ورلڈکپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں فیورٹ ارجنٹائن کو ایک مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ ارجنٹائن جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ غیر متوقع فتح دوحہ میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2022 کا ایک بڑا اپ سیٹ ہے۔ سعودی عرب کی ٹیم نے ورلڈکپ کے آغاز میں ہی نہ صرف اپنے ملک بلکہ تمام برادر اسلامی ممالک میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ قطر کے امیر نے بھی فتح پر اسٹیڈیم میں سعودی پرچم لہرادیا جب کہ سعودی ولی عہد سجدہ شکر میں گر گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔