انٹرٹینمنٹ

ارمینہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ارمینہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

لندن: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ ارمینہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بے بی شاور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ ارمینہ خان نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں ماں بننے کے مرحلے کو اپنے لیے زندگی کا سب سے خوبصورت اور بڑا پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے۔ اداکارہ کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ ان سے کمنٹ باکس میں نیک تمناں کا اظہار کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ فلم جانان سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے دوست فیصل خان سے شادی کی تھی اور وہ ان کے ساتھ انگلینڈ میں رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔