پاکستان

آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے جی ایچ کیو کی جانب سے جوائنٹس چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزارت دفاع کو بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزارت دفاع نے سمری ملنے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ موصول ہونے والے ڈوزیئر میں 6 لیفٹیٹنٹ جنرلز (لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اور لیفٹیننٹ جنرل عامر کے نام شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔