دنیا

ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا زلزلہ22 افراد زخمی

ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا زلزلہ22 افراد زخمی

استنبول: ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت زلزلے سے 22 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 2 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکزصوبہ ڈوزے کے شہر آئیدن پنار سے 15 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں استنبول اور انقرہ کے علاوہ بلغاریہ، قبرص، یونان، رومانیہ، برطانیہ اور یوکرین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ 18 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔