تجارت

عالمی منڈی سمیت مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی منڈی سمیت مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: عالمی منڈی سمیت مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 1756 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 159600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 13683روپے ہوگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1710روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1466.04 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔