انٹرٹینمنٹ

شوٹنگ پر ایک اداکار کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے مجھے تھپڑ لگا دیا نورا فتیحی

شوٹنگ پر ایک اداکار کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے مجھے تھپڑ لگا دیا نورا فتیحی

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ شوٹنگ کے دوران ان کا ساتھی اداکار سے جھگڑا ہوا تھا جس نے انہیں تھپڑ مارا۔ حال ہی میں نورا فتیحی کپل شرما کے کامیڈی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بات کی۔ کپل نے اداکارہ سے سوال کیا کہ فلم کی عکسبندی کے دوران کبھی سیٹ پر کوئی ناگوار واقعہ پیش آیا؟ جس پر نورا نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کیلئے بنگلہ دیش کے ایک جنگل میں موجود تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران ان کا ساتھی اداکار سے جھگڑا ہوگیا۔ نورا نے بدتمیزی کرنے پر اس اداکار کو تھپڑ مارا جس پر اس نے بھی پلٹ کر نورا کو تھپر رسید کردیا اور ان کے بال بھی نوچے، نورا نے بتایا کہ ان کا پہلی مرتبہ اور پہلی ہی فلم کے دوران ساتھی اداکار سے بہت برا جھگڑا ہوگیا تھا جو ڈائریکٹر نے حل کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔