انٹرٹینمنٹ

بھارتی فوج سے متعلق ٹوئٹ ریچا چڈھا کیخلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ

بھارتی فوج سے متعلق ٹوئٹ ریچا چڈھا کیخلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا کو بھارتی فوج کے ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا اور فلمساز اشوک پنڈت نے جمعرات کو انکے خلاف ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت کا اندراج کراتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل اوپیندرا دیودی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان میں شامل آزاد کشمیر کو لینے کے لیے بھارتی حکومت کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔ فوجی کمانڈر کے اس بیان پر ریچا شرما نے تین الفاظ گلوان کہے ہائے، تحریر کیے۔ جس پر ان کے خلاف ایک طوفان امڈ آیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس پر انہوں نے نہ صرف اپنی یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کی بلکہ اس پر معذرت بھی کی۔ دراصل ریچا چڈھا نے گلوان کہے ہائے کے الفاظ 2020 میں بھارتی فوج کے چینی فوج سے ہونے والی جھڑپ کے تناظر میں کہے جس میں چینی فوج نے بھارتی سورما کو ناکوچنے چبوادیے تھے اور بھارتی سینا وہاں سے نہ صرف پسپا ہوئی، بلکہ بعد میں چینی شرائط پر معاہدہ بھی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔