پاکستان

پی ٹی آئی کا دھرنا ایک دن کا ہوگا خواجہ آصف کا دعوی

پی ٹی آئی کا دھرنا ایک دن کا ہوگا خواجہ آصف کا دعوی

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا 26 نومبر کا دھرنا ایک دن کا ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام گفتگو میں خوجہ آصف نے کہا کہ تمام تھری اسٹار جنرل آرمی چیف کیلئے اہل ہوتے ہیں۔ تعیناتی کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا، وزیراعظم نے مشاورت کے بعد اپنا استحقاق استعمال کیا۔ خوجہ آصف نے کہا فوج اگر خود کو سیاست سے الگ کررہی ہے تو ہمیں اسکی مدد کرنی چاہئے، تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود کے اندر ہی رہنا چاہیے، جنرل باجوہ نے کل جو بات کی وہ اچھا شگون ہے۔ صدر نے آرمی چیف کی تقرری کی سمری پردستخط کردیے ہیں، اس سے ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوگا،اچھا شگون ہے کہ یہ مرحلہ طے ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔