پاکستان

پی ٹی آئی کو فیض آباد پر دھرنے کی اجازت دارالحکومت کے راستے سیل

پی ٹی آئی کو فیض آباد پر دھرنے کی اجازت دارالحکومت کے راستے سیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی اجازت مل گی، دریں اثنا دارالحکومت جانے والے کئی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی اجازت سے متعلق راولپنڈی انتظامیہ نے 56 نکات پر مشتمل اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کھیلنے کے لیے راولپنڈی پہنچ رہی ہے، لہذا جلسہ کرنے کے بعد جگہ کو مکمل طور پر خالی کیا جائے گا۔ عمر نوٹیفکیشن میں راولپنڈی پولیس کو جلسے کے لیے تمام ضروری سکیورٹی اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی وضاحت کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، اسلام آباد انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے طے شدہ راستہ استعمال کریں گے۔ عمران خان جلسے سے پہلے اور جلسے کے بعد سن روف والی گاڑی بھی استعمال نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔