انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

نورا فتیحی کو بنگلا دیش میں داخلے سے روک دیا گیا

نورا فتیحی کو بنگلا دیش میں داخلے سے روک دیا گیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کو بنگلا دیش میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔ نورا فتیحی کو بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ویمن لیڈرشپ کارپوریشن کی ایک تقریب میں ایوارڈز دینے اور وہاں پرفارم کرنے کے لیے آنا تھا۔ بنگلا دیش حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت ڈالر بچانے کے لیے ان کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ وزارت ثقافت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق عالمی حالات اور زر مبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے پیش نظر نورا فتیحی کو ڈھاکا آنے کی اجازت دینے سے منع کیا گیا ہے۔ بنگلا دیشی وزارت ثقافت نے نوٹس میں ڈالرز میں ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر پر مرکزی بینک کی پابندیوں کا حوالہ بھی دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے