انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

وجاہت رؤف کا دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی اسکریننگ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ

وجاہت رؤف کا ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی اسکریننگ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ

معروف فلمساز و ہدایتکار وجاہت رف نے وزارتِ اطلاعات سے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے اسکریننگ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم، فلمسازوں اور سینما گھروں کے درمیان فلم سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تقسیم کے حوالے سے تصادم کا شکار ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سینما گھر فلمسازوں کو فلم سے ہونے والی آمدنی کا 45 فیصد دینے کی پیشکش کر رہے ہیں جوکہ فلمسازوں کی کم از کم 50 فیصد کی ڈیمانڈ کے حساب سے کم ہے۔ اس تنازع کے حوالے سے دو فلمسازوں نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری پر اس مسئلے کے منفی اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ وجاہت رف نے کہا کہوزارت اطلاعات کو اس مسئلے میں مداخلت کرنی پڑے گی کیونکہ سینما گھر وزارت کے ماتحت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورنہ یہ جنگل کا قانون ہے اور اس کی وجہ سے مولا جٹ جیسی بہت سی اچھی فلمیں اصل کامیابی نہیں دیکھ پائیں گی۔ واضح رہے کہ وجاہت رف نے حال ہی میں یہ دعوی بھی کیا تھا کہ 70 فیصد سینما گھروں میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دکھائی ہی نہیں جا رہی۔ انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ 70 فیصد سینما گھروں میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دکھائی ہی نہیں جا رہی، جو کہ انتہائی حیران کن ، افسوس ناک اور ظالمانہ اقدام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے