تازہ ترین سا ئنس و ٹیکنالوجی

زمین کے قریب 30 ہزار سے زائد سیارچے دریافت

زمین کے قریب 30 ہزار سے زائد سیارچے دریافت

زمین کے قریب 30 ہزار سے زائد سیارچے دریافت ہوچکے ہیں جن میں سے چودہ سو سے زائد کا ہمارے سیارے سے ٹکرانے کے امکان ہے، یورپی خلائی ایجنسی نے انکشاف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق زمین کے قریب سیارچے سورج کے گرد ایک راستے پر چکر لگاتے ہیں جو انہیں زمین کے مدار کے قریب لاتا ہے اور کچھ ہمارے سیارے سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق زمین کے قریب کل 30,039 سیارچے ہیں اور ان کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تقریبا 10 ہزار سیارچے 140 میٹر یا اس سے زیادہ قطر کے حامل ہیں جب کہ ایک ہزار سیارچوں کا قطر ایک کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے. یاد رہے امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ زمین کو خلا میں موجود کئی سیارچوں سے خطرات لاحق ہیں، ناسا نے زمین کا دفاع کرنے کی حکمت عملی کے تحت نومبر میں ڈارٹ مشن بھی روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس مشن کے تحت پہلی دفعہ ناسا ڈارٹ خلائی جہاز کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ سے ڈیڈیموس بائنری کی طرف بھیجے گا۔ جو 2 اکتوبر 2022 کو دو میں سے ایک سیارچے ڈیڈیمون سے 13،500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرا جائے گا۔ اس کے ذریعے ناسا سیارچے کی رفتار کو ایک فیصد ہی کم کر سکے گا تاہم سائنسدانوں کو سیارچے کی معلومات حاصل کرتے ہوئے اس کے تبدیل شدہ مدار کی پیمائش کرنے کا موقع ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے