پاکستان

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

کراچی:لیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، ان رپورٹس کی روشنی میں انتخابات کی نئی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی کردیے گئے تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں کراچی ڈویژن میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔خط میں کہا گیا کہ اس سے پہلے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کی تعیناتی اور سیکیورٹی کی کمی کی وجہ سے سندھ حکومت کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے تھے لہذا یکم نومبر 2022 تک الیکشن کمیشن کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ پولنگ کے لیے تاریخ کا جائزہ لیا جاسکے۔الیکشن کمیشن کے اسی طرح کے خطوط سیکریٹری داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو بھی لکھے گئے ہیں اور ان سے بھی تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے