پاکستان

PTI اب تین چوتھائی اکثریت حاصل کرے گی مسرت جمشید چیمہ

PTI اب تین چوتھائی اکثریت حاصل کرے گی مسرت جمشید چیمہ

لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے حقیقی مارچ کے کامیاب آغاز پر اہل لاہور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت کے کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آ گئے ہیں، اہل لاہور نے حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرکے تمام محب وطن پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ مارچ میں شرکت کے لئے پہنچیں ۔اب امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے، حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شمولیت سے پنجاب کی عوام نے اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے۔ مسرت جمشید نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں امپورٹڈ حکومت کے حمایت یافتہ امیدواروں کو منہ کی کھانی پڑی، تحریک انصاف پنجاب میں اب دو تہائی نہیں بلکہ تین چوتھائی اکثریت حاصل کرے گی۔ امپورٹڈ حکومت نے عوام کی آزادی اور جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، یہ کرپٹ ٹولہ عوامی طاقت کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو گا، اسلام آباد پہنچ کر تحریک انصاف تاریخی جلسوں کا انعقاد کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے