پاکستان

اسلام آبادہائیکورٹ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیلیے نئی درخواست دینے کی ہدایت

اسلام آبادہائیکورٹ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیلیے نئی درخواست دینے کی ہدایت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ کو نئی درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے و جلسے کے لیے اجازت اور راستے بند ہونے کے باعث تاجروں کی لانگ مارچ و دھرنے کی مخالفت میں درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت میں دونوں درخواستوں کو یکجا کردیا تھا۔ سماعت کے آغاز میں پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر علی نواز اعوان شہر سے باہر ہیں آج دستیاب نہیں، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی درخواست 3 نومبر کی تھی جو پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے انتظامیہ کو نئی درخواست دینی ہے۔ اگر مسئلہ حل نہ ہو تو نئی پٹیشن بھی دائر کر سکتے ہیں۔ اب تو وہ کاز آف ایکشن ہی ختم ہو چکا ہے جس پر درخواست دائر ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے