پاکستان

عمران خان پر دورانِ جلسہ پھر حملے کا خدشہ ہے عللانٹیلیجنس رپورٹ عدالت میں پیش

عمران خان پر دورانِ جلسہ پھر حملے کا خدشہ ہے: انٹیلیجنس رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجرا کی درخواست پر سماعت کے دوران انٹیلی جنس رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر جلسے کے دوران پھر حملے کا خدشہ ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ تحریکِ انصاف جلسے و دھرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے۔ عدالتِ عالیہ میں مقامی تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان اور مقامی تاجروں کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی نواز اعوان اس کیس میں پٹیشنر ہیں جو شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے آج دستیاب نہیں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف شہر سے باہر ہے؟ عدالت نے صرف یہ ہی کہنا ہے کہ جو کچھ کرنا ہے وہ قانون کے مطابق کریں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والوں کا تو پتہ ہی نہیں ہے کہ انہوں نے کب آنا ہے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی درخواست 3 نومبر کی تھی جو پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے