تازہ ترین

لانگ مارچ عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

لانگ مارچ عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنماں، کارکنوں اور لانگ مارچ کے شرکا کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔ لانگ مارچ سے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی اسٹیبلشمنٹ نے ان کو کرپٹ کہا ہے، میرا سوال ہے کہ ایک دم یہی لوگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کے لیے ٹھیک ہو گئے، مان لیتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نے سازش نہیں کی مگر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد تو روک سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فیڈرل پارٹی ہے اور فیڈرل پارٹی ہی ملک کو بچا سکتی ہے ملک کی فوج ملک کو اکھٹا نہیں رکھ سکتی، انہوں نے قانون بدل کر 1100 ارب روپیہ ہضم کر لیا ہے، اس پر انہیں جو ہرجانہ ہوگا پاکستانی قوم دیکھے گی۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہ پاکستان کی عدالتوں سے مجھے انصاف کی امید نہیں، اس لیے جیو اور میر شکیل کے خلاف امریکا، برطانیہ اور دبئی میں کیس کروں گا۔ عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے کہا کہ منہ بند کرنے کے لیے میاں بیوی کی وڈیو گھر بھیجی گی اور سینیٹر کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے