انٹرٹینمنٹ

سجل علی کو انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے پہلا موقع کس نے فراہم کیا

سجل علی کو انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے پہلا موقع کس نے فراہم کیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ کے موقع پر ساتھی اداکار ہمایوں سعید کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ سجل علی نے فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ کے موقع پر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نیمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور مجھے پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ شخص جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا وہ ہمایوں سعید تھے۔ سجل علی نے ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سر مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے