علاقائی

مری آزاد کشمی سوات میں برفباری نے سیاحوں کو سحر میں جکڑ لیا

مری آزاد کشمی سوات میں برفباری نے سیاحوں کو سحر میں جکڑ لیا

آسمان سے گرتے سفید موتی، چاروں طرف سفیدی، سہانا موسم اور چھٹی کا دن، ملکہ کوہسار مری، آزاد کشمیر کی نیلم ویلی اور سوات کے سیاحتی مقامات کے حسن نے سیاحوں کو سحر میں جکڑ لیا۔ ملکہ کوہسار مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ ملکہ کوہسار مری اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، شدید سردی کے باعث مقامی افراد گھروں تک محدود ہو گئے، درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک گر گیا۔ مری میں سیاحت کی رونقیں پوری آب و تاب سے بحال ہیں، رات دیر تک مختلف علاقوں سے آئے سیاح سڑکوں پر موسم کا مزہ لیتے رہے۔ وقفے کے بعد صبح پھر برف پڑنا شروع ہوئی تو سیاح ہوٹلوں سے نکل پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے