اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 44 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی پہنچ گئے جبکہ پارلیمنٹ ہاس کا گیٹ بند کردیا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاس 3 روز کے لیے بند ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ گیٹ بند کرنا ان کی بوکھلاہٹ ظاہرکرتی ہے۔ عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین نے استعفوں کی واپسی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میلز کی تھیں۔ اراکین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاس بند ہونے کے باعث ای میلز کیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسا ل کردئیے گئے ہیں۔