انٹرٹینمنٹ

کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی اکاؤنٹ بحال

کنگنا رناوت کی ٹوئٹر پر واپسی اکاؤنٹ بحال

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پھر ٹوئٹر پر واپس آگئیں، انہوں نے اپنے اکانٹ سے مداحوں کیلیے پیغام بھی جاری کردیا۔ کئی ماہ تک معطل رہنے کے بعد ٹوئٹر پر کنگنا رناوت کا اکانٹ ایک مرتبہ پھر بحال ہوگیا۔ واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا کا اکانٹ ان کی ٹیم چلاتی ہے۔ حال ہی میں کنگنا کی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ان کے اکانٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا۔ اکانٹ کے ذریعے ہر خاص و عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہاں واپس آکر اچھا لگا۔ ان کے اس کمنٹ کے بعد نہ صرف ان کے چاہنے والوں بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی انہیں ٹوئٹر پر واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔ خیال رہے کہ بحال ہونے والا کنگنا رناوت کا یہ اکانٹ تصدیق شدہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے