تازہ ترین

اِمپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی عمران خان

اِمپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اِن کے اپنے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں، لہذا امپورٹد حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔ گزشتہ شب زمان پارک سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر کارکنوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے اور احتجاج کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پارٹی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، ان کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔