تازہ ترین

عمران خان نے آصف زرداری پر الزام لگا کر نیا پینترا بدلا خواجہ آصف

عمران خان نے آصف زرداری پر الزام لگا کر نیا پینترا بدلا خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر انہیں قتل کرانے کی سازش کا الزام لگا کر نیا پینترا بدلا ہے۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کا رخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے، ہماری سیاست میں ایسے واقعات نہ پہلے ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے، عمران خان نے نیا پتہ کھیلا ہے جس سے خون خرابا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی معاشی تباہی کا ذمے دار ہے، اس کا الزام امریکا سے شروع ہو کر محسن نقوی پر آ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے