انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں اداکارہ مایا علی

سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں اداکارہ مایا علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں۔ حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ سوشل پلیٹ فارمز پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سوشل میڈیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ سمجھتے نہیں ہیں کہ عوامی شخصیت اور عوامی ملکیت ہونے میں بڑا فرق ہے، لوگ کسی بات پر اپنی رائے تو دے سکتے ہیں مگر اسے سرے سے غلط قرار نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں مجھے یہ چیز بے حد محسوس ہوتی تھی، یہ چیز ذہن پر اثر انداز ہوتی ہے۔ مایا علی نے کہا کہ فیملی پر بات آئے تو ہر ایک کو بری لگتی ہے، اسی طرح ہماری فیملی کو برا بھلا کہے جانے پر ہمیں بھی برا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عموما جو لوگ برے تبصرے کرتے ہیں وہ توجہ کیلئے کرتے ہیں، انہیں یکسر نظر انداز کرنا چاہئے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے