صحت

دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار

دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار

کوپن ہیگن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پروٹینز اور اینٹی آکسیڈنٹ کا مرکب مدافعتی خلیوں میں انسداد سوزش خصوصیات کو دگنا کر دیتا ہے۔ روزمرہ کی بنیادوں پر پی جانے والی کافی میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔ سوزش (انفلیمیشن) جسم کے مدافعتی نظام کا ایک حصہ ہوتی جو کسی بیرونی مداخلت کی نشاندہی کر کے اس کو ختم کرتے ہوئے شفایابی کے عمل کو شروع کرتی ہے۔ تاہم، دائمی سوزش ذیابیطس، قلبی امراض، کینسر اور رومیٹائیڈ آرتھرائٹس کے خطرات میں اضافہ کر دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے