انٹرٹینمنٹ

ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر ماریہ بی کی اداکارہ سجل علی پر شدید تنقید

ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر ماریہ بی کی اداکارہ سجل علی پر شدید تنقید

کراچی: پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے اداکارہ سجل علی کو ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ماریہ بی نے انسٹاگرام پر پاکستانی ڈرامے ان کہی کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے فنکار جوائے لینڈ کو پروموٹ کرکے ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلا رہے ہیں۔ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی ایک کمرے میں موجود ہیں جس کی دیواروں پر مختلف فلموں کے پوسٹر موجود ہیں جہاں صائم صادق کی ہم جنس پرستی پر متنازعہ فلم جوائے لینڈ کا پوسٹر بھی موجود ہے۔ ماریہ بھی نے لکھا کہ ہمارے ڈرامے جوائے لینڈ کی آڑ میں ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، ہم بیوقوف نہیں ہیں، ہم سمجھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے