تازہ ترین

عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلوں کو بھر دیں گے۔ اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم جس طرف جا رہے ہیں مجھے خوف ہے ہم بچیں گے بھی نہیں۔ سازش کے تحت ہم پر مجرموں کی حکومت مسلط کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آ سکتی۔ معیشت کے لیے ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو۔ ہم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی بات کی ہے۔ پاکستان کا قیام لوگوں کا خواب تھا۔ قرار داد پاکستان مدینہ کی ریاست پر مبنی ہے۔اسلام کینام پرپاکستان کے سوا اورکوئی ریاست نہیں بنی۔ریاست مدینہ کی بنیادعدل اورانصاف پررکھی گئی تھی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نہ جاگیاورجدوجہدنہ کی توصورتحال کے ذمے دار ہوں گے۔ دبئی اور ملائیشیا میں پیسہ لگانے والوں کو وہاں رول آف لانظرآتاہے۔ ہماری سب سیبڑی طاقت 10 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں، جو یہاں نہیں آتے کیوں کہ انہیں ہمارے نظام پر اعتمادنہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے