تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے سرکاری اور نجی سطح پر مختلف شہروں میں تقاریب، ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہر سال کی طرح ملک بھر میں آج بھی عام تعطیل کی گئی ہے۔ صدر، وزیراعظم سمیت تمام سول اور عسکری قیادت نے اپنے پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔ پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور صبح 10بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کی غرض سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت شہر شہر ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے