تازہ ترین

سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

اسلام آباد: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں انتقال کر گئے۔ پرویز مشرف نے 1999 میں ملک میں مارشل لا لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ 2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے۔ سابق صدر کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے، وہ آرمی اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے