دنیا

چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک 979 زخمی

چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک 979 زخمی

سنتیا گو: چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے کھیتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں 23 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کے مطابق چلی کے اروکنیا کے علاقے پیورین کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے کھیتوں اور رہائشی علاقے میں پھیل گئی۔ آگ کی اطلاع ملنے سے قبل ہی آتشزدگی میں جنگل کا 5 ہیکٹر کا علاقہ مکمل طور پر جل چکا تھا جب کہ آگ مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور اب تک 40 ہزار ہیکٹر پر محیط علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ جنگل کے 281 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس میں سے 80 مقامات پر آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ ہفتے کے روز جنگل میں درجہ حرارت 104 ڈگری فارن ہائیٹ سے تجاوز کرنے پر لگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے