صحت

ڈوپامائن بڑھانے والی دوا ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے

ڈوپامائن بڑھانے والی دوا ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے

اٹلانٹا: امریکا کی ایموری یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دماغ میں ڈوپانائن (خوشی کا احساس اور حوصلہ دلانے والا ہارمون) بڑھانے والی دوا ڈپریشن سے متعلقہ اعصابی سوزش کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دنیا بھرکی متعدد تجربہ گاہوں میں یہ بات دیکھی گئی ہے کہ سوزش دماغ کے ریوارڈ پاتھویز کو متاثر کر کے حوصلے میں کمی اور اینہیڈونیا (ڈپریشن کی بنیادی علامت) کا سبب بنتی ہے۔ ریوارڈ پاتھویز دماغ کے ایسے سانچوں کا گروپ ہوتا ہے جو لذت کے احساس سے فعال ہوجاتا ہے، جیسے کہ ذائقہ دار کھانا یا نشے کا استعمال۔ ایموری یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں ماضی میں کی جانے والی تحقیق میں دماغ پر موجود سوزش کا ڈوپیمین کے اخراج میں کمی سے تعلق سامنے آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے