کھیل

کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں بورڈ کی وضاحت

کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں بورڈ کی وضاحت

کراچی: پاکستان آنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کردی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ کی پاکستانی میزبانی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، بھارت اپنی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کو یواے ای یا کسی اور نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا چاہ رہا جبکہ پی سی بی اس کی مخالفت کررہا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ اب مارچ میں متوقع ہے۔ غیرملکی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ تمام ایشین کرکٹ کونسل ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے سے متعلق اپنی حکومتوں کا موقف حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے