تازہ ترین

آئی ایم ایف بجلی ٹیرف 50 فیصد بڑھانے پر بضد حکومت 20 سے33 بڑھانے پر آمادہ

آئی ایم ایف بجلی ٹیرف 50 فیصد بڑھانے پر بضد حکومت 20 سے33 بڑھانے پر آمادہ

سلام آباد: حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کی مدت ختم ہونے میں 3دن باقی ہیں جب کہ فریقین ابھی تک اختلافات طے نہیں کرسکے۔ وزیراعظم نے بجلی کے ٹیرف اضافہ کیلیے حکومتی ٹیم کو اجازت دیدی ہے،آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ حکومت 20 سے33 بڑھانے پر آمادہ ہے۔ وزیراعظم ہاوس میں جاری مذاکرات میں آئی ایم ایف پہلے سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری پر بضد ہے۔ وزیر اعظم نے آن لائن اجلاس کی صدارت کی، کیونکہ وہ لاہور میں تھے۔ بات چیت سے واقف ذرائع کے مطابق بنیادی ٹیرف میں اوسطا 7.74 روپے فی یونٹ اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ اوپرکے سلیب کا اضافہ اس سے کہیں زیادہ ہو گا۔ وزیر اعظم اب بھی چاہتے ہیں کہ پاور ڈویژن آئی ایم ایف کو مطلوبہ اضافے سے کم کرنے پر راضی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے