پاکستان

آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع سخت فیصلوں کا امکان

آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع سخت فیصلوں کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات میں سخت فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد اہم فیصلہ سازی کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، جس میں ٹیکس ریونیو، مالی خسارہ اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ بجٹ خسارہ، بیرونی فنانسنگ اور بجٹ فریم ورک سمیت اہم امورپرپالیسی سازی کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مالیاتی خلا کے اعدادوشمار کا تعین کرکے اضافی ریونیو اقدامات کا بھی فیصلہ ہوگا جس کے تناظر میں منی بجٹ متعارف کروایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے