صحت

بھارت میں 75 سالہ شخص کے گردے سے 300 پتھریاں برآمد

بھارت میں 75 سالہ شخص کے گردے سے 300 پتھریاں برآمد

حیدرآباد دکن: بھارت میں 75 سالہ شخص کے گردے سے چھوٹی بڑی 300 سے زائد پتھریاں برآمد ہوئی ہیں جس پر خود ماہرین بھی حیران ہیں۔ کریم نگر سے تعلق رکھنے والے ایک عمررسیدہ کسان نے گردوں کی اطراف شدید تکلیف کی شکایت کی تو اسے حیدرآباد میں واقع ایشیئن انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی اینڈ یورولوجی (اے آئی این یو) لایا گیا۔ تو ڈاکٹروں نے فوری طور پر ایکسرے اور سی ٹی اسکین کئے جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے گردوں میں پتھریاں کسی گچھے کی صورت میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر تیف بندیگری نے بتایا کہ گردے میں پتھریوں کی جسامت عموما 7 تا 15 ملی میٹر ہوتی ہے لیکن اس مریض کے جسم میں سات سینٹی میٹر تک کی بہت ساری پتھریاں دیکھی گئی ہیں جو مریض کو شدید تکلیف دے کر اسے بیچین کئے رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے