دنیا

نیویارک ٹائمز نے مُودی سرکار کو ایک بار پھر آئینہ دکھا دیا

نیویارک ٹائمز نے مُودی سرکار کو ایک بار پھر آئینہ دکھا دیا

نئی دہلی: مودی کے زیر سایہ بھارت دوسرا کشمیر بن جائے گا۔ نیو یارک ٹائمز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو ایک بار پھر آئینہ دکھا دیا اور دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کو ہلا ڈالا۔ مودی۔ بھارتی جمہوری اقدار کا بدترین دشمن ثابت ہوگیا اور امریکہ سے لے کر برطانیہ تک ہندوستان کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پابندی کے شکار اخبار کشمیر ٹائمز کی ایڈیٹر انو رادھا بھاسن نے نیویارک ٹائمز میں اداریہ لکھ کر مودی سرکار پر سوالات اٹھادیے۔ 2019میں کشمیر ٹائمز نے انٹرنیٹ بندش پر مودی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ انتقاما مودی سرکار نے اخبار ہی بند کروا دیا۔ 66سالہ پرانا اخبار مودی کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ صرف 2023میں بھارت میں انسانی حقوق اور گرتے صحافتی معیاروں پر نیو یارک ٹائمز کا یہ گیارہواں اداریہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے