کھیل

آرام نہیں کام بابر اعظم اور محمد رضوان بدستور کھیلنے کے خواہاں

آرام نہیں کام بابر اعظم اور محمد رضوان بدستور کھیلنے کے خواہاں

کراچی: آرام نہیں کام بابر اعظم اور محمد رضوان نے بدستور قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا۔ پاکستان اور افغانستان میں 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ کو شارجہ میں شروع ہوگی، رینکنگ میں گرین شرٹس کی پوزیشن تیسری جبکہ حریف دسویں نمبر پر موجود ہے، بعض حلقے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ اس سیریز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دینے پر غور ہو رہا ہے، قیادت کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کو سونپی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تاحال دونوں اسٹار کرکٹرز سے چیف سلیکٹر ہارون رشید یا پی سی بی کی کسی اعلی شخصیت نے رابطہ نہیں کیا، بابر اور رضوان خود بھی نہیں چاہتے کہ صرف تین میچز کی سیریز میں انھیں ریسٹ دیا جائے، دونوں بدستور کھیلنے کے حق میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے