پاکستان

آج پُرامن ریلی نکلے گی اور عمران خان قیادت کریں گے شاہ محمود قریشی

آج پُرامن ریلی نکلے گی اور عمران خان قیادت کریں گے شاہ محمود قریشی

لاہور: رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پرامن ریلی نکلے گی اور عمران خان اس کی قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ کے اجلاس میں عمران خان کے فیصلے کے مطابق آج لاہور میں پرامن ریلی نکالی جائی گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ شاہ محمود نے کہا کہ مریم کو ہر چیز کی اجازت ہے اور ہمیں آئینی اور قانونی حق سے روکا جا رہا ہے، یہ کھلا تضاد ہے اسی لیے ہم الیکشن میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاشیں گرا کر انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے اور نگران وزیر اعلی کہہ دیں کہ وہ پی ڈی ایم کے وزیر اعلی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے