کھیل

بابر اعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں نجم سیٹھی

بابر اعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں۔ نجم سیٹھی نے افغان کرکٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، بابراعظم،فخرزمان،شاہین، حارث رف اور محمدرضوان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شاداب خان کو کپتان بنایا گیا ہے۔ بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کپتان کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ، بابراعظم ہی قومی ٹیم کا کپتان رہے گا، میں اسکی بہت عزت کرتا ہوں، جب بابر کہے گا میں نے ایک کپتانی رکھنی ہے دو چھوڑنی ہیں، یا تینوں نہیں رکھنی، یہ اس کا فیصلہ ہوگا، وہ ہمارا ٹاپ اسٹار ہے، اس وقت نائب کپتان شاداب ہیں ان کو ہی کپتانی کا موقع ملنا چاہئے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے