پاکستان

وزیرِ اعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران فوزیہ صدیقی نے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ فوزیہ صدیقی نے درخواست کی کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوزیہ صدیقی کو حکومت کی جانب سے اس حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معاملے پر وزارتِ خارجہ کو امریکی حکومت سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے