تازہ ترین

پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ اور ہر دباؤ سے آزاد ہے وزیراعظم آفس

پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ اور ہر دباؤ سے آزاد ہے وزیراعظم آفس

اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے سوشل اور پرنٹ میڈیا میں گردش کرنے والے حالیہ تمام بیانات کو مسترد کر دیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پریس ریلیزز ، سوالات اور مختلف دعوں میں پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رافیل ماریانو گروسی کے معمول کے دورے کے کو منفی رنگ دیا جا رہا ہے، اس تناظر میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ایک قومی اثاثہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ریاست پاکستان ہر طرح سے اس پروگرام کی حفاظت کی ذمہ دار ہے، یہ پروگرام مکمل طور پر محفوظ، فول پروف اور کسی بھی دبا سے ماورا اور آزاد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے